پاک سعودی رابطے بحال، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت دے دی

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹیلی فون کیا اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں بلین ٹری سونامی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے میں شراکت داری

کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس پر وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد کو بلین ٹری سونامی میں تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔دونوں رہنمائوں کے دوران تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کودورہ سعودی عرب کی دعوت جو کہ وزیراعظم نے قبول کرلی۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خط لکھ کر ‘سرسبز سعودی عرب’ اور ‘سرسربز مشرق وسطی کے منصوبوں کی تعریف کی تھی۔وزیراعظم نے اپنے خط میں سعودی ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ سعودی عرب میں 10 ارب اور خطے میں 50 ارب درخت لگانے کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں مماثلت ہے،گرین منصوبے پرسعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں