اسلام آ باد ( آ ئی این پی )حکومت قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے تعاون کے باوجود کورم پورا کرنے میں ناکام رہی،مسلم لیگ(ن) کے راہنما مرتضی جاوید عباسی نے جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبد الا کبر چترالی سے اصرار کیا کہ آپ بھی ایوان سے باہر آجائیں لیکن انہوں نے باہر آنے سے انکار کیا اور وہ قو می
اسمبلی میں موجود رہے سپیکر کورم پورا ہونے کا انتظا ر کرتے رہے تاکہ ایجنڈے پر کاروائی مکمل کی جاسکے۔پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت بھر پور کو شش کے باوجود کورم پورا کر نے میں ناکام رہی،پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے کو رم کی نشا ندہی کی جس پر کورم نامکمل نکلا، سپیکر نے کو رم پورا ہونے تک اجلاس ملتوی کیا، وقفہ کے بعد سپیکر نے جب دوبارہ گنتی کرائی تو کورم نامکمل نکلا، اس دوران اپوزیشن ارکان اجلاس سے باہر چلے گئے لیکن جماعت اسلامی کے رکن عبد الا کبر چترالی ایوان میں بیٹھے رہے، مسلم لیگ(ن) کے راہنما مرتضی جاوید عباسی نے ان سے اصرار کیا کہ آپ بھی ایوان سے باہر آجائیںلیکن وہ قو می اسمبلی میں موجود رہے، اس کے باوجود جب گنتی کرائی گئی تو کورم مکمل کرنے کے لئے ایک رکن کم نکلا جس پر سپیکر نے ایوان کی کاروائی جمعرات تک ملتوی کردی۔۔۔۔ فواد چوہدری کو کونسی دو وزارتیں دی جائیں گی؟ وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے ایک اور اہم خبر آگئی اسلام آباد (پی این آئی)فواد چوہدری کو کابینہ میں 2 وزارتیں ملنے کا امکان۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جہاں دیگر وزراء کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے، وہیں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کو 2 وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر
برائے سائنس و ٹیکنالوجی کو اطلاعات کی اضافی وزارت دی جائے گی۔جبکہ وزارت خزانہ حاصل کرنے والے حماد اظہر بھی وزارت صنعت و پیداوار بھی سنبھالیں گے۔ جبکہ حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کے حوالے سے وزیر اطلاعات شبلی فراز کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کی تصدیق کی گئی۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ حفیظ شیخ کو مہنگائی کی وجہ سے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم نے اب نئی معاشی ٹیم لانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے کل تک چیزیں فائنل ہو جائیں گی، جبکہ حفیظ شیخ کے مستقبل کے حوالے سے علم نہیں۔ شبلی فراز نے مزید بتایا ہے کہ وزیراعظم کا کل دوبارہ کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا، امید ہے ان کی رپورٹ منفی آئے گی۔ کرونا کو شکست دینے کی صورت میں وزیراعظم عمران خان جمعرات کے روز شیڈول وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں اہم اور حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق حفیظ شیخ سے وزیر خزانہ کو عہدہ واپس لیا جا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے مشیر خزانہ کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ ندیم بابر سے عہدہ واپس لیے جانے کے بعد کابینہ میں تبدیلیوں کے حوالے سے یہ وزیراعظم عمران خان کا دوسرا بڑا فیصلہ ہے۔ ذرائع کے مطابق حماد اظہر ملک
کے نئے وزیر خزانہ ہوں گے۔ وزیراعظم حماد اظہر کی کارکردگی سے خوش ہیں اسی لیے انہیں وزیر خزانہ بنانت کا فیصلہ کیا گیا۔جبکہ وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے۔ فیصل جاوید خان اور فرخ حبیب کو بھی اہم وزارتیں سونپی جائیں گی۔ دونوں رہنماوں کو وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے، ان کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات کو الگ کر کے 2 نئی وزارتیں قائم کی جائیں گی۔ جبکہ سینیٹر شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم دی جاسکتی ہے اور وزارت اطلاعات ایک بار پھر فواد چوہدری کو دیے جانے سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) کوبھی نمائندگی دینے پر مشاورت کی گئی ہے۔وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں