اسلام آباد (پی این آئی)نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمیدبھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی ائی کی اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان سے وزارتوں میں حصے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں اپنا تجزیہ پیش کرتے
ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں نے عمران خان کو دھمکی دے دی ہے کہ اگر انہیں وزارتوں میں حصہ نہ ملے تو وہ حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہو جائیں گے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عمران خان نے اسی وجہ سے اپنی کابینہ میں ردبدل کا فیصلہ کیا ہے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے بھی یہی کہا ہے اور آئینی ماہرین بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف اور خواجہ آصف دونوں ضمانت پر آسکتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ حفیظ شیخ سے وزارت خزانہ کا قلم دان لے لیا ہے، جبکہ حماد اظہر کو وزیر خزانہ بنا دیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں اور بھی بہت سی ردعمل ہونے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔حفیظ شیخ سے وزارت خزانہ لیے جانے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ مہنگائی میں روز بروز اضافے کی وجہ سے حفیظ شیخ کو برطرف کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان حماد اظہر کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان حماد اظہر کی ایف اے ٹی ایف میں کارکردگی سے بھی خوش ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ حماد اظہر کیونکہ قومی اسمبلی میں دو مرتبہ بجٹ پیش کر چکے ہیں، اسی وجہ سے انہیں وزارت خزانہ کاقلمندان سونپا گیا ہے۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمیدبھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی ائی کی اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان سے وزارتوں میں حصے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں