وزیراعظم عمران خان حفیظ شیخ سے کس بات پر ناراض ہیں؟ مشیر خزانہ کو ہٹانے کی اصل وجہ تو اب سامنے آئی

کراچی (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان حفیظ شیخ سے کس بات پر ناراض ہیں؟ مشیر خزانہ کو ہٹانے کی اصل وجہ تو اب سامنے آئی۔ اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بہتر مذاکرات نہ کرنے پر عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا کہ وزیر اعظم نے عبدالحفیظ شیخ کو اپنا استعفیٰ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے کیونکہ وہ معاشی ٹیم کی جانب سے مہنگائی قابو نہ کرپانے پر ناراض تھے، ان کی جگہ حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا اضافی چارج دیا جائے گا۔ کامران خان کے مطابق حکومت عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ بہتر طریقے سے مذاکرات نہ کرنے پر ناراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر کابینہ میں کسی بڑی اکھاڑ پچھاڑ کی توقع نہیں، ڈاکٹر حفیظ شیخ کی رخصتی ہی سب سے بڑی خبر ہے۔ پیٹرولیم تحقیقات کی تکمیل کے بعد ندیم بابر کی 90 دن بعد واپسی خارج از امکان نہیں۔ کابینہ کے ایک دو وزیروں میں مزید رد بدل ہوسکتا ہے مگر وزیر اعظم ابھی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔وفاقی وزیرا طلاعات شبلی فراز نے تصدیق کی ہے کہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو تبدیل کردیا گیا ہے انکو مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے نئی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے،وزارتوں کے حوالے سے حتمی چیزیں کل تک سامنے آجائیں گی۔حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حماد اظہر کو ٹاسک دیا گیا ہے۔وزیراعظم نے فنانس کے حوالے سے نئی ٹیم تشکیل دی ہے۔ حفیظ شیخ کے مستقبل کے حوالے سے جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس حوالے سے کچھ علم نہیں مگر وہ وزیر نہیں رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close