سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو فون گھما دیا، کس منصوبے میں شمولیت کی خواہش کر دی؟ اپوزیشن بھی حیران رہ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان سے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔دونوں رہنماؤں کی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران خطے کی صورتحال اور باہمی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کورونا کی صورتحال پر بھی گفتگو کی، محمد بن سلمان نے وزیر اعظم

کی خیریت بھی دریافت کی۔ سعودی ولی عہد نے بلین ٹری سونامی منصوبے میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے گرین منصوبے کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اس منصوبے میں سعودی عرب کے ساتھ ہے اور اس کی مکمل حمایت کرے گا۔ عمران خان نے سعودی ولی عہد کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان سعودی عرب کے گرین منصوبے میں بلین ٹری سونامی منصوبے کے تجربات شیئر کرے گا۔خیال رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے دو روز قبل گرین منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت مملکت میں 10 ارب اور پورے مشرق وسطیٰ میں 50 ارب درخت لگائے جانے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے اس منصوبے کے اعلان پر خط لکھ کر محمد بن سلمان کے اقدامات کو سراہا تھا جس کے جواب میں سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم کو فون کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کے دنیا بھر میں چرچے اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے منصوبے نے عالمی شخصیت کو حیران کر دیا۔ناروے کے سفارتکار اور اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر سول ہائم وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کے معترف دکھائی دئیے ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پاکستان میں حقیقی تبدیلی کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان نے کمال کر دیا۔پاکستان کے بلین ٹری منصوبے

کے 6 سالوں میں حقیقی تبدیلی آنا شروع ہو گئی ہے۔ایرک سؤل ہائم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خلا سے لی گئی پاکستان کی 2014ء اور 2020 کی ایک تصویر شئیر کی۔تصویر میں واضح ہے کہ 2014ء میں لی گئی تصویر میں بنجر زمین پر چھوٹے چھوٹے ہرے ہرے پودوں کے نشانات نظر آ رہے ہیں۔جب کہ 2020 کی تصویر میں تقریبا پورا علاقہ ہرا بھرا ہو چکا ہے اور زمین کسی جنگل کا منظر پیش کرتی دکھائی دے رہی ہے۔۔واضح رہے کہ پاکستان آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے والا پہلا ملک بن چکا ہے، پاکستان آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے والا اور 10 سال پہلے ہی اہداف حاصل کرنے والا پہلا ملک بن گیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے بین الاقوامی ادارے کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آلودگی کے تدارک اور ماحولیاتی تغیر کے مہلک اثرات سے بچاؤ کے پیشِ نظر پاکستان کو صاف اور سرسبز بنانے کے لیے کی جانے والی اپنی کاوشوں پر فخر ہے۔‘ وزیراعظم عمران خان

کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے پاکستانی کوششوں کو دکھایا گیا۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے ہدف حاصل کر کے خود کو ایک ایسا ملک ثابت کیا جو عالمی کوششوں میں سنجیدگی کے ساتھ پرعزم ہے اور جن کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنا ہے۔ بین الاقوامی ادارے نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک امریکا اور برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دس سال قبل ہی ہدف حاصل کر لیا ہے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اقوام متحدہ نے پاکستان سمیت کئی مماک کو پائیدار ترقی کیلئے 17 اہداف دے رکھے ہیں جن میں سے پاکستان نے مدت ختم ہونے سے 10سال پہلے ہی 13 اہداف حاصل کرلئے ہے۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے اربوں درخت لگا کر ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کیا، پاکستان کلین انرجی، الیکٹرک گاڑیوں کی طرف جا رہا ہے، پاکستان گرین جابز سامنے لارہا ہے، پاکستان نے دس سال کا انتظار کرنے کے بجائے ماحولیاتی تبدیلی کا ابھی سے مقابلہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close