اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کےمطابق عمران خان نے اس حوالے سے عبدالحفیظ شیخ کو آگاہ کردیا ہے جبکہ عبدالحفیظ شیخ کی جگہ صنعت و پیداوار کے وفاقی وزیر حماد اظہر کو وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔عبدالحفیظ
شیخ حال ہی سینیٹ الیکشن بھی ہار گئے تھے، اکثریت ہونے کے باوجود پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی جیت گئے تھے جس کے بعد عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں ،تاہم عمران خان کی جانب سے انکو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔واضح رہے کہ حماد اظہر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تیسرے وزیرخزانہ ہونگے،اس سے قبل اسد عمر کو یہ وزارت دی گئی تھی جن کے بعد عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ بنایا گیا تھا۔وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کب ہوں گی؟ ٹائم لائن آگئی اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم دوبارہ آفس سنبھالتے ہی کابینہ میں تبدیلیاں کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے کارکردگی کی بنیاد پر کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا اور بعض وزراکودوبارہ قلمدان سونپے جائیں گے۔ کابینہ میں تبدیلیاں آئندہ ہفتے متوقع ہے، شبلی فراز،فیصل واوڈااورعثمان ڈارکی کابینہ میں واپسی ہوگی جبکہ مشیروں میں ردو بدل پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ رواں ماہ حکومتی ذرائع سے وفاقی کابینہ میں رد و بدل کے امکان کے حوالے سے خبر موصول ہوئی تھی ، جس کا وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے بھی اشارہ دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں ایک بارپھرر دوبدل کا امکان ہے، آئندہ چند روز میں کابینہ میں نئے چہرے شامل کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر علی ظفر، انوار الحق کاکڑ اور فیصل جاوید کو کابینہ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ شبلی فراز اور فیصل واڈا نے بھی سینیٹربننے کے بعد وفاقی عہدوں کاحلف نہیں اٹھایا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں