کراچی(پی این آئی)پاکستان میں چین کی شراب تیار کرنیوالی ایک کمپنی کو لائسنس مل گیا۔ چینی کمپنی ہوئی کوسٹل بروری اینڈ ڈسٹیلری۔ لمیٹڈ ایس ای سی پی میں بھی رجسٹرڈ ہوچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق چینی کمپنی حب بلوچستان کے ایڈریس پر 30اپریل 2020کو رجسٹرڈ ہوئی اور لسبیلا انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ
اتھارٹی حب میں بلوچستان جوائنٹ وینچر کے ذریعے قائم ہوئی۔ اس کمپنی کو ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ انٹی نارکوٹیکس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان سے لائسنس کا اجرا ہوچکا ہے۔ شراب تیار کرنیوالی چینی کمپنی کے سی ای او بو وانگ ہیں جو پاکستان میں شراب تیار کرے گی۔ یہ پاکستان میں شراب تیار کرنیوالی پہلی چینی کمپنی ہے۔ اس کمپنی کو چین میں شراب تیار کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور دنیا کے بہترین کارلس برگ برانڈ کو تیار کرنے میں شہرت رکھتی ہے۔ یہ کمپنی پاکستان میں اپنی دو بہترین برانڈ کا اجرا کرے گی۔ کمپنی کی فیکٹری میں شراب کو تیار کرنے، بوتلوں میں بھرنے اور پیکچنگ یونٹ قائم کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں