پیپلزپارٹی کی نئی حکمت عملی، مریم نوازکی بجائے حمزہ شہبازسے رابطے بڑھانے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن سے بڑھتے اختلافات کے معاملے پر نئی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے حمزہ شہباز سے روابط بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ پیپلز پارٹی نے مریم نواز کی بجائے حمزہ شہباز سے روابط بڑھانے پر غور شروع کر دیا، اس سلسلے میں بلاول بھٹو کا جلد حمزہ شہباز سے

رابطے کا امکان ہے۔ ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق حمزہ شہباز مریم نواز کی نسبت معتدل ہیں۔ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کی سربراہی کمیٹی میں بھی مریم کی بجائے حمزہ شہباز کو شامل کرنے کی تجویز دینے پر غور کرے گی۔ بلاول بھٹو یہ کہہ بھی چکے ہیں کہ پنجاب پر حمزہ شہباز کا حق ہے۔ مریم نواز کے سخت بیانیہ کے ساتھ چلنا مشکل ہے۔ پی ڈی ایم کے آئندہ سربراہی اجلاس میں پیپلزپارٹی اپنا موقف پیش کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close