لاہور (پی این آئی) ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں شدت کے باوجود ٹرین شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔اس حوالے سے مسافروں کی طرف سے پوچھے جانے متعدد سوالوں کے جواب میںترجمان پاکستان ریلویز کا کہنا ہے ملک بھر میں 70 فیصد مسافروں کےساتھ ٹرین سروس جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث فی الحال کوئی ٹرین بند نہیں کی اور حکومت نےٹرین سروس سے متعلق حکم دیا تو تعمیل کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد این سی او سی نے ایک بار پھر پابندیاں عائد کردی ہیں جب کہ ٹرینوں میں 70 فیصد مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔۔۔۔پاکستان میں کورونا 10 سال تک کے بچوں میں پھیلنے لگا، ہوشرباء اعداد و شمار سامنے آ گئےاسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کرونا کی وباء نے بچوں کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا ہے، سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک کورونا سے 10 سال تک کے 20 ہزار 756 بچے اور بچیاں متاثر ہوئیں جب کہ 17 بچے جان کی بازی ہار گئے۔اس حوالے سے وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک 10 سال تک کی 8420 بچیاں کورونا میں مبتلا ہوئیں جب کہ اسی عمر کے 12 ہزار 336 بچے متاثر ہوئے۔ان حکام کے مطابق ملک میں اب تک 10 سال تک کے 17 بچے کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک کورونا سے 20 سال تک کی 22ہزار 537 لڑکیاں اور 32 ہزار 790 لڑکے متاثرہوئے جس میں 52 لڑکے اور لڑکیاں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں