راولپنڈی(آئی این پی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جلسہ عام سے خطاب میں کہا ہے کہ جن لوگوں نے 70سالوں سے زائد سے قوم کو یرغمال بنایا اور اداروں کو ہائی جیک کیا، عوام کی طاقت سے ان کا یوم حساب آنے والا ہے،اتوار کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب میں سراج الحق نے
کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی تاریخ سے بے خبر ہیں، وہ پاکستان ٹوٹنے کے دن بنگلا دیش کو مبارکباد دے رہے تھے،ان کا کہنا تھاکہ آج ہم مریخ تک پہنچ جاتے مگر کرپٹ اشرافیہ کے باعث پیچھے ہیں، مہاتیر محمد نے عمران خان کو کارخانے بنانے کا کہا لیکن انہوں نے لنگر خانے بنا دیے،سراج الحق کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت نے ادویات کی قیمت میں 300فیصد اضافہ کرکے غریب کیلئے علاج ناممکن بنا دیا، کورونا کو روکنے کیلئے حکومت نے عوام کو ماسک تک نہیں دیا، لاک ڈائون بعد میں لگانا، پہلے عوام کو مفت ویکسین دو،سراج الحق نے کہا کہ کیا بھارت، امریکا اوربرطانیہ میں کبھی مارشل لا آیا ہے؟ پی ڈی ایم، پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ ایک تکون ہیں، پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سب اسٹیبلشمنٹ کی جماعتیں ہیں، سیاسی جماعتوں کا اختلاف صرف دودھ کے اس فیڈر پر ہے جو ابھی عمران خان کے منہ میں ہے،سراج الحق کا کہنا تھاکہ جن لوگوں نے 70 سالوں سے زائد سے قوم کو یرغمال بنایا اور اداروں کو ہائی جیک کیا، عوام کی طاقت سے ان کا یوم حساب آنے والا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں