اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے کورونا پھیلائو کے پیش نظر 11اپریل تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی ادارے 11اپریل تک بند رکھے جائیں گے، تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل اور امتحانات

پر پابندی ہوگی،نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے ہدایت پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔۔۔۔گھر بنانے کے لیےقرضے کی شرط آسان،
10لاکھ قرضے پر ماہانہ قسط 7 ہزار سے بھی کم،وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دے دی
کراچjی(آئی این پی)گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی اسکیم کے تحت قرض کے لیے شرائط کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا عام طور پر 10لاکھ کے قرضے پر ماہانہ قسط 11ہزار بنتی ہے، لیکن وزیر اعظم اسکیم میں قرضے کی قسط 6ہزار سے کچھ ہی زائد ہے،رضا باقر نے کہا وزیر اعظم کی اسکیم کے تحت محنت کش طبقے کو آسان قرضے دے رہے ہیں، شرائط میں مزید آسانی کر دی گئی ہے، ملک میں اسٹیٹ بنک کے 16 دفاتر ہیں، اور ہر برانچ میں ہیلپ ڈیسک بنا دیا گیا ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا وزیر اعظم کا وژن ہے کہ تعمیرات اور ہائوسنگ انڈسٹری آگے بڑھے، اس لیے اب آسان شرائط پر بینکوں سے قرضے مل رہے ہیں، ماضی میں ہائوسنگ کے سیکٹر پر توجہ نہیں دی گئی،انھوں نے کہا ہائوسنگ سیکٹر کے لیے چند ماہ میں بینکوں نے 42 ارب سے قرضے بڑھائے ہیں، اس میں اب تک 40ارب کی درخواستیں آ چکی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close