آصف زرداری کی سیاست سے پی ڈی ایم قیادت بخار میں مبتلا ہو گئی، مریم نواز، فضل الرحمان دونوں کرونا نیگیٹو لیکن ۔۔۔۔۔

اسلام آباد( آئی این پی )آصف زرداری کی سیاست ، پی ڈی ایم قیادت بخار میں مبتلا ہو گئی ،پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت بیک وقت ناساز ہو گئی ،دونوں رہنماوں کے کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے باجود ڈاکٹرز نے انہیں چند دن مکمل آرام کرنے کا مشورہ

دیا ہے ،جمعیت علمائے اسلام اور مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے ،بخار،گلے کا درد اور کھانسی پر مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کے کورونا ٹیسٹ کروائے گئے تاہم دونوں رہنمائوں کی رپورٹس منفی آئی ہیں ،ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کو کچھ دن سیاسی مصروفیات ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے مکمل آرام کرنے کا کہا ہے ،ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز پیپلز پارٹی کے پی ڈی ایم مخالف اقدامات کے باعث سخت صدمے سے دوچار ہیں۔۔۔۔ کرونا وائرس بے قابو، پبلک ٹرانسپورٹ پر دوبارہ پابندی لگنے کا امکان، وارننگ دیدی گئی پشاور(پی این آئی)کرونا وائرس بے قابو، پبلک ٹرانسپورٹ پر دوبارہ پابندی لگنے کا امکان، وارننگ دیدی گئی۔۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سخت آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا ارشد خان آفریدی نے بذات خود لاہور اڈہ پشاور کا اچانک معائنہ کیا اور اس موقع پر اڈہ مالکان اور ٹھیکدارن پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں اڈہ سیل کیا جائے گا اور موقع پر دو اڈہ سب اسٹینڈ بھی سیل کیے اور کچھ گاڑیوں پر جرمانے بھی

عائد کیے۔ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں صوبائی حکومت پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے پر مجبور ہو جائے گی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ تمام بس اڈوں میں کرونا ایس او پیز واضح طور پر آویزاں کئے جائیں اور عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور مسافروں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک لگانے کو یقینی بنایا جائے ورنہ اڈڈوں کو سیل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بس اڈوں پر باقاعدگی سے سینٹائزر کا اہتمام کیا جائے اور مسافروں کو صابن سے ہاتھ دھونے کی سہولیات فراہم کی جائیں اور صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق کرونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سخت آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا ارشد خان آفریدی نے بذات خود لاہور اڈہ پشاور کا اچانک معائنہ کیا اور اس موقع پر اڈہ مالکان اور ٹھیکدارن پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں اڈہ سیل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close