اسلام آباد (پی این آئی) سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کے ان دعووں کی نفی کی گئی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ کمپنی پاکستان میں دفتر کھولنے جا رہی ہے۔ویب سائٹ انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی پاکستان میں محنتی ٹیموں کے ذریعے پاکستانی
مارکیٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے خدمات فراہم کر رہی ہے تاہم یہاں دفتر کھولنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ فیس بک بین الاقوامی برادری کا حصہ ہے اور یہ دنیا کے کئی ملکوں میں بنا دفتر کے کام کر رہی ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ضیا اللہ بنگش نے دعویٰ کیا تھا کہ فیس بک تین چار منصوبوں کے ساتھ پاکستان میں دفتر کھولنے جا رہا ہے۔ فیس بک پاکستانی صارفین کیلئے مونیٹائزیشن بھی آن کرے گا اور اس سلسلے میں ضروری قانون سازی کیلئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں