پاکستان میں اچانک کورونا وائرس کے پھیلائومیں تیزی کیوں آنے لگی، ڈاکٹر فیصل سلطان نے اصل وجہ بھی بتادی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ آٹھ سے نو شہروں میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آ رہی ہے، پنجاب، اسلام آباد اور پشاور میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، شادی کی تقریبات میں بے احتیاطی کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کا سبب بنی۔نجی ٹی

وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کثیر تعداد میں ویکسین کی ضرورت ہوتی ہے، شک ہے کہ جو لوگ ہیلتھ ورکرز نہیں تھے انہوں نے ویکسی نیشن کروائی ہے۔ ویکسین کی قیمت پر کچھ معاملات سامنے آئے ہیں، چند دن میں پرائیویٹ سیکٹر بھی ویکسین مارکیٹ میں لے آئے گا۔انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس بڑی عمر کے افراد کو زیادہ متاثر کرتا ہے اس لیے 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا بھی کہہ دیا ہے، چین سے کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں جلد پاکستان پہنچ جائیں گی۔ کرونا وائرس کی تیسری لہر بےقابو ہو گئی، پہلا صوبہ جس نے مکمل لاک ڈائون لگانے کا عندیہ دیدیا لاہور (پی این آئی) کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پنجاب حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن پر غور شروع کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور اور دیگر اضلاع میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد پنجاب حکومت مکمل لاک ڈاؤن کی جانب جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کل سخت اقدامات اٹھانے جا رہی ہے۔پنجاب بھرمیں لاک ڈاؤن ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کو سنجیدہ نہیں لیا۔ شہری پیار کی زبان نہیں سمجھ رہے، اس لئے سختی کرنا پڑے گی۔ لاک ڈاوَن ہی واحد حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، صوبے میں مکمل مکمل لاک ڈاوَن ہی ایک واحد حل ہے۔خیال رہے کہ لاہور کے 27 علاقوں میں2 ہفتے کیلئے اسمارٹ لاک

ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ان علاقوں میں جوہر ٹاؤن، پی آئی اے سوسائٹی، این ایف سی سوسائٹی،پریس کلب سوسائٹی، ڈی ایچ اے، ماڈل ٹاؤن، گلبرگ،اسٹیٹ لائف سوسائٹی، بنکرز سوسائٹی، شاہدرہ، علامہ اقبال ٹاؤن، گلشن راوی کے علاقے شامل ہیں۔ ان علاقوں میں شاپنگ مالز، دفاترز، اور کاروباری مقامات بند رہیں گے۔ مزید برآں کمشنر لاہور محمد عثمان کی زیرصدارت کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں سی سی پی او لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایس اوپیز اور ماسک پہننے پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے گی ایسے افراد کو پکڑ کرتھانے میں بند کر دیا جائےگا، جبکہ ماسک نہ پہننے پرمقدمہ درج کیا جائے گا اور 6 ماہ کی قید ہوسکتی ہے۔ فیصلے پر آج ہی لاہور میں عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس سڑکوں پرمامور رہے گی اور کورونا کی خلاف ورزیوں پرکارروائیاں کی جائیں گی۔ پبلک مقامات پر کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں