کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) ٹرانسپورٹرز کی جانب سے انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 70 فیصد تک اضافے کا فیصلہ، ایس او پیز پر عملدرآمد کرواتے ہوئے متعدد ٹرانسپورٹرز نے بسوں میں دو سیٹوں پر ایک مسافر بٹھانا شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے فیصلے پر انتظامیہ نے شہر میں موجود انٹر

سٹی پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد مسافر بٹھانے کے ایس او پیز پر عملدرآمد شروع کروا دیا۔عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اس پرمتعدد ٹرانسپورٹرز نے سواریاں تو کم کر دیں، مگر کرایوں میں 70 فیصد تک اضافہ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ٹرانسپوٹرز کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اعتماد میں لئے بغیر کارروائیاں شروع کر دیں۔ایس او پیز پر عملدرآمد شروع کروا دیا ہے جس کی وجہ سے کرائے 70 فیصد بڑھانے پڑ رہے ہیں۔ٹرانسپورٹرز کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کے فیصلوں پر نئے کرایوں پر عملدرآمد کیا جائے گا، اگر اس پر بھی انتظامیہ نے کوئی کارروائی کی تو ٹرانسپورٹ بند کرنے کے سوا کوئی چارا نہیں ہوگا۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ یہ بوجھ برداشت نہیں کر سکتے، مسافروں کو ریلیف دیا جائے۔ معاشی طور پر پہلے ہی بہت پریشان ہیں۔ خود ساختہ کرائے بڑھانے سے یقینا مہنگائی کے ستائے شہریوں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کرونا وائرس بے قابو، پبلک ٹرانسپورٹ پر دوبارہ پابندی لگنے کا امکان، وارننگ دیدی گئی پشاور(پی این آئی)کرونا وائرس بے قابو، پبلک ٹرانسپورٹ پر دوبارہ پابندی لگنے کا امکان، وارننگ دیدی گئی۔۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سخت آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا ارشد خان آفریدی نے بذات خود لاہور اڈہ پشاور کا اچانک معائنہ کیا اور اس موقع پر اڈہ مالکان اور ٹھیکدارن پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں اڈہ سیل کیا جائے گا اور موقع پر دو اڈہ سب اسٹینڈ بھی سیل کیے اور کچھ گاڑیوں پر جرمانے بھی عائد کیے۔ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی

صورت میں صوبائی حکومت پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے پر مجبور ہو جائے گی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ تمام بس اڈوں میں کرونا ایس او پیز واضح طور پر آویزاں کئے جائیں اور عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور مسافروں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک لگانے کو یقینی بنایا جائے ورنہ اڈڈوں کو سیل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بس اڈوں پر باقاعدگی سے سینٹائزر کا اہتمام کیا جائے اور مسافروں کو صابن سے ہاتھ دھونے کی سہولیات فراہم کی جائیں اور صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق کرونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سخت آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخوا ارشد خان آفریدی نے بذات خود لاہور اڈہ پشاور کا اچانک معائنہ کیا اور اس موقع پر اڈہ مالکان اور ٹھیکدارن پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں اڈہ سیل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں