رمضان کے ساتھ مہنگائی کا طوفان، وزارت خزانہ نے مہنگائی کی شرح ساڑھے 9 فیصد تک بڑھنے کا خدشہ ظاہرکر دیا

اسلا م آباد (آئی این پی) وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے فروری تک مہنگائی کی اوسط شرح 8 اعشاریہ 3 فیصد رہی جب کہ آئندہ مہینوں میں ساڑھے 9 فیصد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ آٹ لک کے مطابق جولائی سے فروری تک ترسیلات زر 18 ارب 70 کروڑ ڈالرز

رہیں، اسی عرصے میں کرنٹ اکانٹ خسارہ 0.9 ارب ڈالرز رہا اور بیرونی سرمایہ کاری میں 29.9 فیصد تک کمی ہوئی۔ جولائی سے فروری تک مہنگائی کی شرح 8.3 فیصد رہی ہے جو آئندہ مہینوں میں 7.9 فیصد سے 9.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔ کپاس کی پیداوار میں کمی زرعی اہداف کو متاثر کرسکتی ہے، حالیہ بارشوں کے باعث گندم کی فصل کو نقصان پہنچا تاہم گندم کی پیداوار گذشتہ برس کے مقابلے میں بہتر ہے۔ جولائی سے جنوری تک لاج اسکیل مینوفیکچرنگ کی پیداوار 7.9 فیصد اور برآمدات کا حجم 19.9 ارب ڈالرز رہا۔رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی چھ فی صد اضافے کے ساتھ 2915 ارب روپے رہی، گذشتہ سا ل اسی عرصے میں ٹیکس وصولیاں 2317ارب روپے تھیں۔۔۔۔ سعودی فضائیہ کے دستے پاکستان پہنچ گئے، پاک فضائیہ کے ساتھ مل کر کیا مہم جوئی کی جائے گی؟ اسلام آباد(آئی این پی)سعودی فضائیہ کا دستہ دو ہفتوں پر محیط کثیر ملکی فوجی مشق ایسز میٹ 1-2021 میں شرکت کے لیے پاکستان فضائیہ کے آپریشنل بیس پر پہنچ گیا ۔پاکستان فضائیہ کے ترجمان کے مطابق بدھ کو سعودی فضائیہ کا دستہ دو ہفتوں پر محیط کثیر ملکی فوجی مشق ایسز میٹ 1-2021 میں شرکت کے لیے پاکستان فضائیہ کے آپریشنل بیس پر پہنچ گیا۔ پاکستان فضائیہ، امریکی فضائیہ اور سعودی فضائیہ ان مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

مصر، اردن اور بحرین کی فضائیہ کو بطور مبصر ان مشقوں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔مشقوں کا بنیادی مقصد شرکا کے انفرادی تجربات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے باہمی اشتراک کو فروغ دینا اور حقیقت سے قریب تر ماحول میں تربیت کی فراہمی ہے۔پاک فضائیہ کے ایک ترجمان کے مطابق سعودی عرب کی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی یہ اس سال کی پہلی مشقیں ہیں۔ اسی لیے انہیں 2021-1 کا نام دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق رواں سال میں سعودی اور پاکستانی فضائیہ کی مزید مشترکہ مشقیں بھی متوقع ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close