اسلام آباد (آئی این پی)کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری، جامشورو سے KDA-33 تک ٹرانسمیشن لائن مکمل ہوگئی جبکہ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہاہے کہ جا مشورو سے KDA-33 تک ٹرانسمیشن لائن مکمل کرلی گئی ہے،ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے رواں سال 31 مارچ تک بجلی کی ترسیل ممکن ہو جائے
گی،ٹرانسمیشن لائن کی بروقت تکمیل سے نیشنل گرڈ سے “کے ای” پاور کو اضافی ساڑھے چار سو میگا واٹ بجلی میسر ہو گی۔ ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں عمر ایوب خان نے کہاکہ 220″کے وی” کی جامشورو ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور وعدہ پورا ہوا۔ٹرانسمیشن لائن سے رواں سال گرمیوں میں کراچی کو اضافی 450 میگاواٹ بجلی میسر ہوگی۔130کلومیٹر طویل ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن جامشورو سے کراچی تک اپ گریڈ کی گئی ہے۔عمر ایوب خان نے کہاکہ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے رواں سال 31 مارچ تک بجلی کی ترسیل ممکن ہو جائے گی۔ٹرانسمیشن لائن کی بروقت تکمیل سے نیشنل گرڈ سے “کے ای” پاور کو اضافی ساڑھے چار سو میگا واٹ بجلی میسر ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ کراچی الیکٹرک کو پہلے ہی نیشنل گرڈ سے 650 سو میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے کراچی کو گرمیوں میں مجموعی طور پر 11سو میگا واٹ بجلی میسر ہو گی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ کراچی کو فراہم کی جانے والی 450 میگاواٹ بجلی پہلے سے فراہم کی جانے والی 800 میگاواٹ کے علاوہ ہوگی، منصوبے کی تکمیل میں این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔۔۔۔۔ سعودی فضائیہ کے دستے پاکستان پہنچ گئے، پاک فضائیہ کے ساتھ مل کر کیا مہم جوئی کی جائے گی؟ اسلام آباد(آئی این پی)سعودی
فضائیہ کا دستہ دو ہفتوں پر محیط کثیر ملکی فوجی مشق ایسز میٹ 1-2021 میں شرکت کے لیے پاکستان فضائیہ کے آپریشنل بیس پر پہنچ گیا ۔پاکستان فضائیہ کے ترجمان کے مطابق بدھ کو سعودی فضائیہ کا دستہ دو ہفتوں پر محیط کثیر ملکی فوجی مشق ایسز میٹ 1-2021 میں شرکت کے لیے پاکستان فضائیہ کے آپریشنل بیس پر پہنچ گیا۔ پاکستان فضائیہ، امریکی فضائیہ اور سعودی فضائیہ ان مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں۔مصر، اردن اور بحرین کی فضائیہ کو بطور مبصر ان مشقوں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔مشقوں کا بنیادی مقصد شرکا کے انفرادی تجربات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے باہمی اشتراک کو فروغ دینا اور حقیقت سے قریب تر ماحول میں تربیت کی فراہمی ہے۔پاک فضائیہ کے ایک ترجمان کے مطابق سعودی عرب کی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی یہ اس سال کی پہلی مشقیں ہیں۔ اسی لیے انہیں 2021-1 کا نام دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق رواں سال میں سعودی اور پاکستانی فضائیہ کی مزید مشترکہ مشقیں بھی متوقع ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں