علاقے میں انقلاب آ جائے گا، 69 کلو میٹر طویل کھاریاں سیالکوٹ موٹر وے منصوبے کی منظوری

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (پی پی پی اے) نے سیالکوٹ۔ کھاریاں موٹر وے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے طریقہ کار پر تعمیر کروانے کی منظوری دے دی جبکہ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ منصوبے کے کامیاب نفاذ سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے قومی پروگرام کو

تقویت ملے گی اور مستقبل میں نجی پارٹنرشپ کے لیے مزید لین دین کی راہ ہموار ہوگی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں میں آگے بڑھنے کی پھرپور صلاحیت ہے جس سے حکومت کو فائدہ اٹھانا چاہئے، انہوں نے این ایچ اے اور پی تھری اے کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا تعاون جاری رکھیں۔ہفتہ کو وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت اسلام آباد میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (پی پی پی اے) کے 10 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔بورڈ آف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (پی پی پی اے) کی ایگزیکٹو کمیٹی نے سیالکوٹ۔ کھاریاں موٹر وے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ پر کروانے کی منظوری دے دی۔اجلاس میں وفاقی حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام کے تحت بلڈ ، آپریٹ ، اور ٹرانسفر کی بنیاد پر تجویز کردہ قومی شاہراہ اتھارٹی کے (69 کلومیٹر طویل 04 لین) سیالکوٹ کھاریاں موٹروے پروجیکٹ کی ورکنگ پیپر اور پریزنٹیشن کا جائزہ لیا گیا۔وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ منصوبے کے کامیاب نفاذ سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے قومی پروگرام کو تقویت ملے گی اور مستقبل میں نجی پارٹنرشپ کے لیے مزید لین دین کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے این ایچ اے اور پی تھری اے کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے

اپنا تعاون جاری رکھیں۔ اسد عمر نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں میں آگے بڑھنے کی پھرپور صلاحیت ہے جس سے حکومت کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔ تفصیلی بحث و مباحثے کے بعد ، بورڈ نے سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے کی منظوری دی اور اس میں موجود کمرشل، فنانشل فزیبیلٹی سٹڈی ، لین دین کے طریقہ کار ، اور پروپوزل پیکیج کی درخواست کی بھی منظوری دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں