ایک نیا امتحان، شوگر ملوں نے ضرورت سے زیادہ چینی تیار کر لی

لاہور(آئی این پی) پنجاب کی شوگر ملوں نے کرشنگ سیزن ختم کر دیا، کیری فارورڈ اسٹاک سمیت شوگر ملز میں 37 لاکھ 73 ہزار میٹرک ٹن چینی تیار کر لی گئی۔ صوبہ پنجاب کی 1 کروڑ 10 لاکھ آبادی کے لیے سالانہ ضرورت 33 لاکھ 67 ہزار میٹرک ٹن چینی ہے، جب کہ سیزن میں 37 لاکھ 73 ہزار میٹرک ٹن

چینی تیار کی گئی ہے۔آئندہ کرشنگ سیزن تک پنجاب کو 22 لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن چینی دستیاب ہوگی، جب کہ شوگر ملز کے پاس 25 لاکھ 42 ہزار میٹرک ٹن چینی کا اسٹاک موجود ہے۔رواں سال پنجاب میں 3 سے 4 لاکھ میٹرک ٹن چینی اضافی مقدار میں دستیاب ہوگی، 39 ہزار میٹرک ٹن چینی پرانے کیری فارورڈ اسٹاک میں تھی۔ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں چینی کی ماہانہ ضرورت 2 لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن ہے، اور چینی کی روزانہ ضرورت 9353 میٹرک ٹن ہے۔دوسری طرف شوگر کین کمشنر پنجاب نے 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی شارٹ فال کے لیے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ہے، جس پر چینی امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ کرشنگ سیزن کے دوران چینی کی ہول سیل قیمت 72 سے بڑھ کر 93 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close