غریب کوپھر مار پڑ گئی، وزارت خزانہ نے مہنگائی کی شرح ساڑھے 9 فیصد تک بڑھنے کا خدشہ ظاہرکر دیا

اسلا م آباد (آئی این پی) وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے فروری تک مہنگائی کی اوسط شرح 8 اعشاریہ 3 فیصد رہی جب کہ آئندہ مہینوں میں ساڑھے 9 فیصد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ آٹ لک کے مطابق جولائی سے فروری تک ترسیلات زر 18 ارب 70 کروڑ

ڈالرز رہیں، اسی عرصے میں کرنٹ اکانٹ خسارہ 0.9 ارب ڈالرز رہا اور بیرونی سرمایہ کاری میں 29.9 فیصد تک کمی ہوئی۔ جولائی سے فروری تک مہنگائی کی شرح 8.3 فیصد رہی ہے جو آئندہ مہینوں میں 7.9 فیصد سے 9.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔ کپاس کی پیداوار میں کمی زرعی اہداف کو متاثر کرسکتی ہے، حالیہ بارشوں کے باعث گندم کی فصل کو نقصان پہنچا تاہم گندم کی پیداوار گذشتہ برس کے مقابلے میں بہتر ہے۔ جولائی سے جنوری تک لاج اسکیل مینوفیکچرنگ کی پیداوار 7.9 فیصد اور برآمدات کا حجم 19.9 ارب ڈالرز رہا۔رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی چھ فی صد اضافے کے ساتھ 2915 ارب روپے رہی، گذشتہ سا ل اسی عرصے میں ٹیکس وصولیاں 2317ارب روپے تھیں۔۔۔۔چینی بحران سر پر آ گیا،
رمضان سے قبل یوٹیلٹی اسٹورز کو 50 ہزار ٹن درآمد چینی کی فراہمی مشکل ہوگئی
اسلا م آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے چینی کی درآمد کا مسلسل دوسرا ٹینڈر بھی منسوخ کردیا جس کے بعد درآمد کا عمل بھی وقتی طور پر روک دیا گیا ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چینی کی مہنگی بولیاں موصول ہونے پر ٹینڈر منسوخ کیا گیا جبکہ ٹینڈر منسوخ ہونے سے رمضان سے قبل یوٹیلٹی اسٹورز کو 50 ہزار ٹن درآمدی چینی کی فراہمی مشکل ہوگئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی درآمد کیلئے

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)کو دوبارہ مہنگی بولیاں موصول ہوئی تھیں جبکہ چینی کی درآمد کیلئے سب سے کم بولی الخلیج گروپ نے دی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ چینی کی کم سے کم بولی 544.10 ڈالر فی ٹن موصول ہوئی تھی اور کم سے کم بولی کے تحت درآمدی چینی کراچی پورٹ پر 90 روپے فی کلو میں پڑتی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ٹی سی پی نے چینی کا پہلا ٹینڈر بھی مہنگی بولی ملنے پر منسوخ کیا تھا جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز کو درآمدی چینی فراہم کرنے کیلئے دوبارہ ٹینڈر دیا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close