حکومت مریم نواز کی حفاظت کرے، انہیں کچھ ہوا تو ملک میں بڑا بھونچال آئیگا، اعتزاز احسن کی تہلکہ خیز گفتگو

لاہور (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز سیاست میں نئی ہیں ،سیاست میںبڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں ، انہیں بہت جلد بڑے اختیارات اور شہرت ملی،حکومت ان کی حفاظت کرے اگر انہیں کچھ ہوا تو ملک میں بڑا بھونچال آئیگا ،مریم نواز کو پیپلزپارٹی پر نہیں اُن پر غصہ ہے

جنہیں انہوں نے ریلیف کیلئے ایکسٹینشن دی،مریم نواز پریشان ہیں ،یہ اکیلے ہی سیاسی جنگ لڑ رہی ہیں ، نواز شریف کو وطن واپس آنا چاہیے بڑے انقلاب باہر بیٹھ کر نہیں آ سکتے ۔ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز سیاست میں نئی ہیں ۔ ایسی برق رفتاری نہیں ہونی چاہیے ۔ سیاست آگ کا دریا ہے اس میں بڑے کشٹ کاٹنے پڑتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو بہت جلد بڑے اختیارات اور شہرت مل گئی ہے ۔ حکومت ان کی حفاظت کرے اگر انہیں کچھ ہوا تو ملک میں بڑا بھونچال آئیگا ۔ جیسا مریم نواز کا شعار ہے ہمارا ایسا رویہ نہیں ۔ پیپلز پارٹی اداروں کے سامنے پیش ہوئی ۔ مریم نواز کو پیپلزپارٹی پر غصہ نہیں ان پر ہے جنہیں انہوں نے ایکسٹینشن دی۔ مسلم لیگ (ن) نے توسیع اس لئے دی کہ انہیں توقع تھی کہ انہیں کوئی ریلیف ملے گا ۔ مریم نواز پریشان ہیں کیونکہ ان کے والد بھی باہر ہیں اور والد بھی یہ اکیلے ہی سیاسی جنگ لڑ رہی ہیں ۔ نواز شریف کو وطن واپس آنا چاہیے بڑے انقلاب باہر بیٹھ کر نہیں آ سکتے ۔ اعتراز احسن نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ عمران خان نواز شریف سے بہتر وزیر اعظم ہیں ۔ میں نے نواز شریف کو دیکھا ان کے دور حکومت میں سخت جیل بھی کاٹی میں انہیں جانتا ہوں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close