اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز دے دی اور کہاہے کہکسی کی خواہش پر پی ڈی ایم میں شامل کسی بھی جماعت کو نہیں نکالا جا سکتا۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے ہفتہ کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم میں انفرادی فیصلوں کی کوئی
حیثیت نہیں دس جماعتیں بیٹھ کر جو فیصلہ کریں گی تمام جماعتیں اسی کی پابند ہیں، نیر بخاری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی بنیاد ہی پیپلزپارٹی کی زیر اہتمام اے پی سی میں رکھی گئی تھی پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کو قائم رکھنے میں کردار ادا کرے گی پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم سے نکالنے کا موقف ن لیگ کا ہوگا، لیکن پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے فیصلوں کی پابند ہے، انہوں نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی اپوزیشن لیڈر بن گئے ہیں، ن لیگ کو تحفظات ہیں تو پی ڈی ایم میں مل بیٹھ کر بات چیت ہو سکتی ہے مسائل و معاملات درپیش آتے ہیں اور ان کا حل بھی موجود رہتا ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں دس جماعتیں شامل ہیں کوئی بھی انفرادی فیصلہ نہیں ہوتا تمام معاملات کو زیر غور لانے کے لئے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا جائے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں