اسلام آباد(پی این آئی ) وزیراعظم عمران خان نے رمضان میں پناہ گاہوں و لنگر خانوں میں سحر و افطار کے انتظامات کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ پروگرام کے تحت سحر وافطار کا بہترین بندوبست کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر فیصل جاوید کو
اسلام آباد کی جی نائن کی پناہ گاہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کی جس پر فیصل جاوید نے پناہ گاہ میں مستحقین اور انتظامیہ سے ملاقات کی۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیل رہا ہے، پناہ گاہ میں آنے والے افراد کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ، رمضان المبارک کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا کراچی (آئی این پی) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت رمضان میں دورہ قرآن کے مدرسات کے لیے چار روزہ تربیت گاہ منعقد کی گئی،تربیت گاہ سے مولانا ثنا اللہ نے علوم القرآن کا تعارف،موضوع،حکمت بیان کرتے ہوئے اس کے آداب اور حقوق پر تفصیلی گفتگو کی جب کہ قرآن انسٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹر اقبال النسااور رکن شوری فریدہ گلزار نے قرآن کے ابتدائی سیپاروں کے مرکزی موضوعات پیش کیے جس میں اسلام کا سیاسی،سماجی،معاشی،عائلی اور فوج داری نظام کے بارے میں بتایا۔پروگرام کے تیسرے روزسابقہ مرکزی شوریٰ صبوح طلعت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دورہ قرآن کے ذریعے نفس،معاشرہ،خاندان اور فرسودہ پابندیوں میں جکڑے انسانوں تک صرف ایک اللہ کی بندگی کا پیغام پہنچانا ہے اور ان میں یہ احساس اجاگر کرنا ہے کہ اگر ہم آخرت کے مراحل کا پہلا مرحلہ قبر کے سوال کہ تمہارا رب کون ہے کی وضاحت نہیں کر پائے تو آگے کے مراحل کیسے طے ہوں گے؟؟۔ پروگرام سے نائبات ضلع شمالی ربیعہ توصیف اور بشریٰ مقصود نے بھی خطاب کیا۔ناظمہ ضلع مہر افشاں نے پروگرام کے اختتام میں تربیتی کلاس کے مدرسین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنے کے لئے آپ اللہ کے منتخب بندے ہیں جو لوگوں کو آسان فہم انداز میں قرآن پہنچانے پر مامور کیے جارہے ہیں اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان تربیتی کلاس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں