ندیم بابر کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی مستعفی۔۔۔سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دینے والی خبر آگئی

کراچی(پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پٹرول بحران کی رپورٹ پر ندیم بابر کو نہیں، وزیراعظم کو بھی فارغ ہونا چاہیے، پی ڈی ایم کا اتحاد چاہتا ہوں، مریم نواز اور کچھ لوگوں کی بیان بازی کا جواب نہیں دوں گا، یوسف رضا گیلانی کی جیت پی ڈی ایم کی جیت ہے۔ انہوں نے

پریس کانفرنس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کو للکارتے رہیں گے، صرف ندیم بابر نہیں، وزیراعظم سمیت کابینہ میں جس نے فیصلے کیے سب کو ہٹانا ہوگا،پیپلزپارٹی نے شروع دن سے پی ٹی آئی ایم ایف پر تنقید کی، حکومت نے اہلیت نہیں کہ آئی ایم ایف کے سامنے درست فیصلے کرے۔اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کا آرڈیننس غیرقانونی اورملکی سالمیت پر حملہ ہے، آرڈیننس کو فوری واپس لیا جائے۔حکومت کی تاریخی ناکامی ہے کہ جنگ زدہ افغانستان اور بنگلادیش سے بھی شرح نمو کم ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنانا ہماری جماعت کا حق تھا۔یوسف رضا گیلانی کو قومی اسمبلی میں سینیٹر بنایا اور وزیراعظم کو ہم نے تاریخی شکست دی۔سینیٹ کی تاریخ ہے کہ سینیٹ میں جوبھی سنگل اکثریت جماعت ہو، اس کا حق ہے کہ وہ چیئرمین سینیٹ بننے اور اپوزیشن لیڈر بننے کا بھی ہے، ہمارا خیال تھا کہ یوسف رضا گیلانی اپوزیشن لیڈر بنے۔ پی ڈی ایم کو قومی اسمبلی میں ہم نے جتوایا، سینیٹ میں بھی ہم اپوزیشن لیڈر کا عہدہ جتوا سکتے تھے لیکن بدقسمتی سے ایک جماعت نے سخت فیصلہ لیا جس سے میری جماعت کے کچھ لوگوں کو محسوس ہوا کہ پیپلزپارٹی دیوار سے لگایا جارہا ہے، پھر میں اپنی جماعت کو کیسے کہتا کہ آپ ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دیں۔ہماری جماعت اعظم تارڑ متنازع امیدوار تھا۔ اسی طرح میاں نوازشریف، مولانا فضل الرحمان نے بھی ہم سے درخواست نہیں کی۔ ہماری جماعت کے پاس 26سینیٹر تھے، اے این پی 2،

جماعت ایک، فاٹا کے دو ممبران کو ملایا تو ہمارے 26امیدوار تھے، سینیٹ رول کے مطابق بڑی پارٹی کو ہی اپوزیشن لیڈر کا حق دیا جاتا ہے۔ن لیگ کے آزاد امیدواردلاور خان نے ہماری سپورٹ کی، اسی طرح بلوچستان کے تین ارکان نے سپورٹ کیا، بی این پی کے 3سینیٹر اب اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں گے،سینیٹ کو مضبوط بنانے کیلئے یوسف رضا گیلانی اچھا قدم ہے۔انہوں نے کہا کہمریم نواز سمیت کچھ لوگ پیپلزپارٹی کیخلاف بیان بازی کررہے ہیں، کسی الزام کا جواب نہیں دوں گا،میں نے پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی، اداروں کو حدود میں رکھنے کیلئے مل کر کام کریں گے، چاہوں گا پی ڈی ایم کا اتحاد برقرار رہے، یوسف رضا گیلانی کے اپوزیشن لیڈر بننے پی ڈی ایم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔میڈیا کیوں پی ڈی ایم جماعتوں کے درمیان لڑائی کروانا چاہتا ہے، سلیکٹڈ کا لفظ میں نے دیا ہے میں جانتا ہوں وہ کس پر استعمال ہونا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close