کراچی (پی این آئی)این اے 249 کراچی ضمنی الیکشن پرپی ٹی آئی میں اختلافات ختم نہ ہو سکے ،پی ٹی آئی نظرثانی پارلیمانی بورڈ نے امجد آفریدی کو ہی ٹکٹ جاری کرنے کااعلان کردیا،پی ٹی آئی ناراض ارکان نے امجد آفریدی کی حمایت کردی لیکن انتخابی مہم چلانے سے معذرت کرلی ۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی
رکن سندھ اسمبلی شہزاداعوان نے تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں کردار ادا نہیں کروں گا ۔پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے درمیان بھی این اے 249 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہو سکی ،ایم کیو ایم ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار نامزدکرچکی ہے اور الگ الیکشن لڑے گی ،این اے 249 ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ 29 اپریل کو شیڈول ہے ،پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال، لیگی رہنما مفتاح اسماعیل، علامہ نذیر کمالوی اوردیگر مدمقابل ہیں۔ این اے 249ضمنی الیکشن: تحریک انصاف نے کس کو میدان میں اتارنے کا حتمی فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آگئی کراچی (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے نظر ثانی بورڈ نے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے ٹکٹ امجد آفریدی کو دینے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹکٹ امجد آفریدی کو دینے اکا علان کیا گیا تھا تاہم اعتراضات سامنے آنے پر نظر ثانی بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس نے اب ایک دفعہ پھر امجد آفریدی کو ہی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کے تحفظات کے بعد نظر ثانی بورڈ قائم کیا گیا تھا، نظرثانی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی ہی ہوں گے۔نظر ثانی بورڈ کے فیصلے کے بعد خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امجد آفریدی نے زیادہ تر پوائنٹس کو محفوظ کیا، وہ مقامی رہائشی ہیں، پارٹی کے ساتھ 16 سالوں سے منسلک ہیں۔پوری پارٹی امجد آفریدی کے ساتھ کھڑی ہے، این اے 249 پر ہماری کامیابی یقینی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں