تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ، سرکاری ملازمین کی سن لی گئی، بڑی حمایت مل گئی

لاہور (پی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ، بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے ہر شعبے کو تباہ کر دیا ، سرکاری ملازم ہوں ، کسان یا طلبہ پیپلز پارٹی سب کے ساتھ ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمن پیپلزپارٹی نے پنجاب اسمبلی میں پی پی پی کے

پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، جس میں انہوں نے حسن مرتصی کو پنجاب میں احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کا ساتھ دینے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چہؤیئرمین نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی آواز بنیں گے ، کیوں کہ اس حکومت نے ہر شعبے کو تباہ کر دیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ عام لوگ ہوں یا سرکاری ملازم ہر طبقہ حکومتی پالیسیوں اور مہنگائی سے تنگ آکر احتجاج کر رہا ہے۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے 10 سرکاری اداروں کو تنخواہوں میں اضافے کی فہرست سے نکال دیا، حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 اضافے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن پنجاب پولیس، ڈاکٹرز، انجینئرز ، عدلیہ ، ڈسٹرکٹ جوڈیشری، اینٹی کرپشن، لاہورہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ، اسپیشل ایجوکیشن اور پنجاب جیل خانہ جات اور سیکرٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاق کی طرز پر پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں25 فیصد اضافے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بجٹ سے پہلے تنخواہوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ تاہم کمیٹی تنخواہیں بڑھانے سے متعلق جلد سفارشات پیش کی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے10 اداروں کے ہزاروں ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافہ نہیں کیا جائے گا، ان 10 اداروں کو تنخواہیں بڑھانے والے ملازمین کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ان اداروں میں پنجاب پولیس، ڈاکٹرز، انجینئرز ، عدلیہ ، ڈسٹرکٹ جوڈیشری، اینٹی کرپشن، لاہورہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ، اسپیشل ایجوکیشن اور پنجاب جیل خانہ جات اور سیکرٹریٹ شامل ہیں ، ان دس محکموں اور اداروں کے ملازمین پہلے ہی اضافی تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔ اس لیے ان کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close