کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، لاکھوں روپے کےجرمانے عائد

ملتان (آئی این پی ) ملتان میں کرونا وائرس سے بچا کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ اصغرخان نیبتایا کہ ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر3لاکھ22ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ملتان میں پابندی کے

باوجود ڈائننگ ہال میں کھانا کھلانے پر10 بڑے ریسٹورنٹس کو 1لاکھ69ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔سیکرٹری آر ٹی اے نے ماسک کے بغیر سواریاں بٹھانے پر9بسوں کو تحویل میں لے لیا جبکہ بس مالکان کو53 ہزار روپے بھی کردیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close