شہزاد اکبر آج کل کیوں خاموش ہیں؟ وجہ بتا دی گئی، ندیم بابر پر 122 ارب روپے کے ڈاکے کا الزام

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چینی، آٹا، تیل ، انڈے اور دوائیں اس وقت تک سستی نہیں ہوں گی جب تک عمران خان ملک پر مسلط ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس وقت ملک پر نااہل نالائق ٹولہ مسلط ہے جو عوام کو لوٹ رہا ہے،

کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹ بولے گئے، 2014 سے اب تک حکمراں جھوٹ بول رہے ہیں، یہ بولتے تھے جب مہنگائی ہوتی ہے تو اس کا مطلب وزیراعظم چورہوتا ہے، یہ چور چور کا شور مچائیں اور خود عوام کو لوٹیں، چینی، آٹا، تیل ، انڈے اور دوائیں اس وقت تک سستی نہیں ہوں گی جب تک یہ ملک پر مسلط ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے گنے کی قیمت 180 روپے رکھی تاکہ کسانوں کو پریشانی نہ ہو، ہمارے دور میں 52 روپے میں بکنے والی چینی آج 120 روپے کلو ہوگئی، چینی کمیشن بنا تو چینی 72 روپے کلو تھی مگرآج چینی 120 تک پہنچ چکی ،حکمران چینی انکوائری کمیشن رپورٹ پر عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں، کمیشن رپورٹ میں جن افراد کو ذمے دار ٹھہرایا گیا وہ ملک پر مسلط ہے۔ترجمان (ن)لیگ کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کو سینیٹ کا ٹکٹ نہیں ملا اس لئے آج کل وہ خاموش ہیں، ندیم بابر کو 122 ارب کا ایل این جی میں ڈاکا ڈالنے کے بعد ہٹایا گیا، پیٹرولیم بحران پر ندیم بابر کو صرف ہٹانا نہیں چاہیے بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہیے۔ جنہیں یہ چور کہتے تھے ان کے دور میں 35 روپے کلو آٹا تھا آج 80 روپے کلو ہے، جنہیں چور کہتے تھے ان کے دور میں انڈے 80 روپے درجن بکتے تھے 200 روپے نہیں۔ یہ کہتے ہیں کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی وجہ سے چینی کی قیمت اوپر نیچے ہوتی ہے، آپ کے

کاغذ لہرانے سے نوازشریف ، شہباز شریف اور حمزہ چور نہیں ہوں گے، ایف آئی اے نے کہا ہے کہ عمران خان، عثمان بزدار، خسرو بختیار اور جہانگیر ترین چینی چور ہیں۔ اب ثبوت ندیم بابر، جہانگیر ترین، خسرو بختیار اور عثمان بزدار کے خلاف ہیں، آٹا، بجلی، گیس چوری اور بی آر ٹی پشاور میں نیب کہاں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں