لاہور(آئی این پی ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی، انتخابی اصلاحات، نیب، عدلیہ سمیت تمام ایشوز پر بات کرنے کو تیار ہیں،استعفوں کی سیاست ختم ،اب اصلاحات کی سیاست شروع ہوگئی، ن لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں سے الگ الگ رابطے
کریں گے۔ پی سی ایس آئی آر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپوزیشن کو ساتھ مل بیٹھ کر اصلاحات کرنے کی دعوت دے دی بولے کہ پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہو چکی ہے،اب استعفوں کی نہیں اصلاحات کی سیاست ہو گی۔ پیر سے اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں سے الگ الگ رابطوں کا آغاز ہو گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ میں بھی ریفارمز کی ضرورت ہے۔ ججز کو ٹیکنالوجی کے بارے میں کچھ نہیں پتا،ان کے فیصلوں سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری ملک سے چلی گئی،قانون کے مطابق احتساب ہوتا تو افتخار چوہدری آج سلاخوں کے پیچھے ہوتے۔ ندیم بابر کے معاملے پر فواد چوہدری بولے وزیر اعظم کی پالیسی ہے کہ جس پر بھی جو الزام ہوگا پہلے وہ خود کو الزامات سے بری کرائیں اگر قصوروار ہوں گے تو سزا ملے گی ورنہ وآپس حکومت میں آجائیں۔ براڈ شیٹ کی رپورٹ اگلی کابینہ کے اجلاس میں پیش کریں گے ابھی شہزاد اکبر کا نام سامنے نہیں آیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں