پنجاب پولیس نے منشا بم کے تینوں بیٹوں کو گرفتار کر لیا، تہلکہ خیز رپورٹ

لاہور (پی این آئی) پنجاب پولیس نے منشا بم کے تینوں بیٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔لاہور میںڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ منشا بم کے بیٹے عامر، عاصم اور طارق کو گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ انہوںنے ایک شہری کے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ملزمان نے شہری سےگن پوائنٹ

پرسونےکی چین اور نقدی بھی چھینی تھی جب کہ ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔۔۔۔باپ کے سینیٹرز نے خود گیلانی کی حمایت کی، ہمیں ضرورت نہیں تھی،
پیپلز پارٹی نے نئی دلیل پیش کر دی
اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لیڈروں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ تازہ صورتحال میں پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے سینیٹروںنے خود یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی، ہمیں ان کی ضرورت نہیں تھی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری منظورنے کہاکہ ہمارے سینیٹرز ان سے جا کر ملے تو انہوں نے خود اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ ن لیگی لیڈر میڈیا پر بات کرنے کے بجائے پی ڈی ایم میں بات کرے، احسن اقبال نے اس حوالے سےجو باتیں کیں وہ مناسب نہیں ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں