باپ کے سینیٹرز نے خود گیلانی کی حمایت کی، ہمیں ضرورت نہیں تھی، پیپلز پارٹی نے نئی دلیل پیش کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لیڈروں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ تازہ صورتحال میں پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے سینیٹروںنے خود یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی، ہمیں ان کی ضرورت

نہیں تھی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری منظورنے کہاکہ ہمارے سینیٹرز ان سے جا کر ملے تو انہوں نے خود اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ ن لیگی لیڈر میڈیا پر بات کرنے کے بجائے پی ڈی ایم میں بات کرے، احسن اقبال نے اس حوالے سےجو باتیں کیں وہ مناسب نہیں ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close