غریبوں کی شامت، مہنگائی کی شرح 15.35 فیصد اضافہ، ایک ہفتے کے دوران آٹا، چینی، دالیں، گھی، ٹماٹر، چکن سمیت 22 اشیا مہنگی ہوئیں، سرکاری اعداد وشمار جاری

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی 15.35 فیصد پر پہنچ گئی اور ایک ہفتے کے دوران آٹا، چینی، دالیں، گھی، ٹماٹر، چکن سمیت 22 اشیا مہنگی ہوئیں جبکہ 7 اشیا ء کی قیمتوں میں کمی اور 22 میں

استحکام رہا۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ چکن 21 روپے فی کلو مہنگی ہوئی اور اوسط قیمت 259 روپے86 پیسے پر پہنچ گئی جبکہ چینی کی فی کلو قیمت میں 59 پیسے اضافہ کے بعد ملک میں اوسط قیمت 99روپے ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 9 روپے 72پیسے اضافہ ہوا، گھی 2 روپے 88 پیسے فی کلو، دال مسور ایک روپیہ اور انڈے 61 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ٹماٹر 7 روپے 85 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، کیلا ایک روپے 49 پیسے، دہی 28 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے دال چنا، تازہ دودھ، چاول، مٹن اور بیف کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں لہسن 16 روپے 42 پیسے فی کلو، پیاز 8روپے81 پیسے اور آلو 79 پیسے فی کلو سستے ہوئے، جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 9 روپے 48 پیسے سستا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں گڑ کی قیمتیں بھی کم ہوئیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close