اسلام آباد(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری نے کہاہے کہ یوسف رضا گیلانی سینئر رہنما ہیں،اپوزیشن لیڈر کیلئے ہماری قیادت نے (ن) لیگ سے رابطہ کیا لیکن مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہماری بات سننے سے انکار کردیا۔جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی
کے رہنما اورسابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سینئر رہنما ہیں،اپوزیشن لیڈر کیلئے ہماری قیادت نے (ن) لیگ سے رابطہ کیا لیکن مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہماری بات سننے سے انکار کردیا، پیپلزپارٹی کے سینیٹ میں اپنے اکیس ووٹ ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سترہ سے بھی کم ہیں، پیپلزپارٹی کو ایک جماعت اسلامی، دو آزاد اور دو اے این پی کے ووٹ ملے۔انہوں نے کہا کہ دلاور خان آزاد منتخب ہوئے ان کی قیادت میں آزاد گروپ بنا جس میں تین دوسرے سینیٹر بھی شامل ہیں، چاروں افراد آزاد منتخب ہو کر سینیٹ میں پہنچے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صادق سنجرانی سے مدد نہیں مانگی، ان کے خلاف سینیٹ انتخاب لڑے ہیں،ہم آج بھی چیئرمین سنیٹ کے مدمقابل ہیں،ہم نے اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے حکومت کے بندے ساتھ نہیں ملائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں