کورونا کا پھیلائو، صورتحال خطرناک، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

لاہور (آئی این پی)پنجاب میں کورونا کے تشویشناک پھیلائو کے پیش نظر لاہور میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور تمام اسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو الرٹ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہورمیں کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ کے بعد محکمہ صحت نے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے

کیلئیمراسلہ جاری کر دیا ہے۔محکمہ صحت نے لاہور کیتمام اسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو الرٹ کردیا، جس میں اسپتالوں کے ایم ایس دفاتر کو24گھنٹے کھلے کی ہدایت کردی ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ تمام اسپتالوں کے انتظامی دفاتر پورا ہفتہ کھلے رہیں گے اور محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے عملے کی چھٹی منسوخ کردے۔یاد رہے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے) کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی نے پنجاب میں فی الفور ہیلتھ ایمرجنسی اور سخت اسمارٹ لاک ڈان کے نفاذ کا مطالبہ کیا تھا۔پنجاب بالخصوص لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 18فیصد تک پہنچ گئی اور لاہور میں 10ماہ کے بعد 1566کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ لاہور میں4روز میں 5ہزار 174 کیسز سامنے آئے اور 69اموات ہوئیں۔ اپریل ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی، نیا شیڈول جاری کر دیا گیا، طلبا کیلئے اہم خبر آگئی کراچی(پی این آئی) کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کی بندش اور کوویڈ کیسز کے پیش نظر پاکستان بھر میں اپنے ’’او لیول‘‘ اور’’ آئی جی سی ایس ایز‘‘ کے آئندہ ماہ اپریل ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کرتے ہوئے اسے ری شیڈول کردیا، اب یہ امتحانات 15 مئی کے بعد سے شروع ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ یہ فیصلہ کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے حکومت پاکستان کی

درخواست پر کیا گیا ہے جس کا کیمبرج انٹرنیشنل کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس فیصلے کے تحت امکانی طور پر او لیول کا پہلا پرچہ عید الفطر کے اگلے روز ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق اے لیول اور اے ایس کے امتحانی شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، یہ امتحانات شیڈول کے مطابق 26 اپریل ہی سے شروع ہوں گے۔واضح رہے کہ ری شیڈول کیے گئے او لیول کے امتحانات بھی 26 اپریل سے ہونے تھے جس میں 20 روز کی تاخیر کی گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ پنجاب اور کے پی کے میں تعلیمی اداروں کی بندش اور کوویڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب ایس او پیز کے ساتھ اے لیول اور او لیول کے امتحانات بیک وقت لینا ناممکن ہوگیا تھا جبکہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے بھی اس سلسلے میں کیمبرج انٹرنیشنل سے معاملے پر غور کی سفارش کی گئی تھی۔کیمبرج انٹرنیشنل کے نمائندے کے مطابق کورونا ایس او پیز پر بہتر انداز میں عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پاکستان کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کی بندش اور کوویڈ کیسز کے پیش نظر پاکستان بھر میں اپنے ’’او لیول‘‘ اور’’ آئی جی سی ایس ایز‘‘ کے آئندہ ماہ اپریل ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کرتے ہوئے اسے ری شیڈول کردیا، اب یہ امتحانات 15 مئی کے بعد سے شروع ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close