لاہور(آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سینٹ میں اپنا قائد حزب اختلاف منتخب کروا کر پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کو ایک بار پھر ذبح کر دیا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان اب قابل رحم ہیں ۔ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نیسیاسی
مخالفین پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ جاتی امرا میں ن لیگ کی دعوتیں چل رہیں تھیں لیکن اب صف ماتم بچھ چکی ہے ۔ ن لیگ جس پوزیشن پر بھی ہو اس کا کام صرف اداروں کو کمزور کرنا ہے۔ مریم نواز میں جرات ہے تو ناصر لوطہ کے بیان پر بھی جواب دیں۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ادارے جمہوری نظام میں نرسری کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی آبیاری کریں گے۔ بلدیاتی اداروں کو مزید فعال اور مظبوط بنانے کی ہماری نیت پر شک نہیں کیا جا سکتا۔تحریک انصاف حکومت کو ریجیکٹ یا سلیکٹ کرنے کا اختیار صرف عوام کے پاس ہے ۔ اپریل ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی، نیا شیڈول جاری کر دیا گیا، طلبا کیلئے اہم خبر آگئی کراچی(پی این آئی) کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کی بندش اور کوویڈ کیسز کے پیش نظر پاکستان بھر میں اپنے ’’او لیول‘‘ اور’’ آئی جی سی ایس ایز‘‘ کے آئندہ ماہ اپریل ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کرتے ہوئے اسے ری شیڈول کردیا، اب یہ امتحانات 15 مئی کے بعد سے شروع ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ یہ فیصلہ کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے حکومت پاکستان کی درخواست پر کیا گیا ہے جس کا کیمبرج انٹرنیشنل کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس فیصلے کے تحت امکانی طور پر او لیول کا پہلا پرچہ عید الفطر کے اگلے روز ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق اے لیول اور اے ایس کے امتحانی شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، یہ امتحانات شیڈول کے مطابق
26 اپریل ہی سے شروع ہوں گے۔واضح رہے کہ ری شیڈول کیے گئے او لیول کے امتحانات بھی 26 اپریل سے ہونے تھے جس میں 20 روز کی تاخیر کی گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ پنجاب اور کے پی کے میں تعلیمی اداروں کی بندش اور کوویڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب ایس او پیز کے ساتھ اے لیول اور او لیول کے امتحانات بیک وقت لینا ناممکن ہوگیا تھا جبکہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے بھی اس سلسلے میں کیمبرج انٹرنیشنل سے معاملے پر غور کی سفارش کی گئی تھی۔کیمبرج انٹرنیشنل کے نمائندے کے مطابق کورونا ایس او پیز پر بہتر انداز میں عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پاکستان کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کی بندش اور کوویڈ کیسز کے پیش نظر پاکستان بھر میں اپنے ’’او لیول‘‘ اور’’ آئی جی سی ایس ایز‘‘ کے آئندہ ماہ اپریل ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کرتے ہوئے اسے ری شیڈول کردیا، اب یہ امتحانات 15 مئی کے بعد سے شروع ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں