اسلام آباد (پی این آئی)کورونا وائرس بے قابو، این سی او سی کے اجلاس میں کونسے فیصلے متوقع ہیں؟ مزید پابندیاں عائد ہونے کا امکان۔۔۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے صوبائی انتظامیہ کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سےسختی سےنمٹا جائے۔
اسدعمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈاینڈکنٹرول سینٹر(این سی او سی)کاخصوصی اجلاس ہوا۔این سی او سی کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیاکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر، شادی کی تقریبات، ریسٹورنٹس، کمرشل سرگرمیوں میں بڑی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کے حوالے سےآج این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوگا، جس میں بڑھتے ہوئے کوروناکیسز اور ایس او پیز پر عملدر آمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔این سی او سی کے خصوصی اجلاس میں آکسیجن بیڈ، وینٹی لیٹرز اور دیگر میڈیکل سہولیات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں خطرناک حد تک بڑھتے کورونا کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور کمشنر اسلام آباد اجلاس میں ویڈیو لنک سے شریک ہوں گے جبکہ صوبائی سیکرٹریز صحت بھی اس خصوصی اجلاس میں شریک ہوں گے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ 50 سے 60 سال کے افراد کے لئے کورونا وائرس کی ویکیسینیشن 30 مارچ سے شروع ہوگی۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے صوبائی انتظامیہ کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سےسختی سےنمٹا جائے۔ اسدعمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈاینڈکنٹرول سینٹر(این سی او سی)کاخصوصی اجلاس ہوا۔این سی او سی کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیاکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر، شادی کی تقریبات، ریسٹورنٹس، کمرشل سرگرمیوں میں بڑی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کے حوالے سے ہفتہ کو این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں