پی ڈی ایم میں ایک اور دراڑ، (ن) لیگ اور جے یو آئی کو پیپلزپارٹی پر تحفظات

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اپنا اپوزیشن لیڈر لانے پر اپوزیشن کی اکثر جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے کے بعد مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے قائدین کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کریں

گے۔ رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی کی قیادت کے درمیان آپس میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت نے پیپلز پارٹی کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، جب کہ مولانا فضل الرحمان بھی پی ڈی ایم اتحاد کو نظر انداز کرنے پر پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے خفا ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف بھی پیپلز پارٹی کے فیصلے پر نالاں ہیں اور انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے اس حوالے سے بات بھی کی، دونوں رہنماؤں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مولانا غفور حیدری کو ووٹ نہیں دیا اور پھر اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر بھی پیپلز پارٹی نے سولو فلائٹ لی۔ لیگی قائدین کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پر واضح کیا گیا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے ن لیگ کو موقع دیا جائے گا، بات صرف اکثریت کی نہیں بلکہ پی ڈی ایم اتحاد کے فیصلوں کی ہے، پیپلز پارٹی کی تمام تجاویز کو تسلیم کیا مگر عین وقت پر پی پی خود پی ڈی ایم سے اختلاف کررہی ہے، اتحاد کی خاطر مسلم لیگ ن کی قومی اسمبلی میں اکثریت کے باوجود پیپلز پارٹی کی حمایت کی گئی اور یوسف گیلانی کو متفقہ امیدوار کے طور پر قبول کیا گیا۔ اپریل ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی، نیا شیڈول جاری کر دیا گیا، طلبا کیلئے اہم خبر آگئی کراچی(پی این آئی) کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کی بندش اور کوویڈ کیسز کے پیش نظر

پاکستان بھر میں اپنے ’’او لیول‘‘ اور’’ آئی جی سی ایس ایز‘‘ کے آئندہ ماہ اپریل ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کرتے ہوئے اسے ری شیڈول کردیا، اب یہ امتحانات 15 مئی کے بعد سے شروع ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ یہ فیصلہ کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے حکومت پاکستان کی درخواست پر کیا گیا ہے جس کا کیمبرج انٹرنیشنل کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔اس فیصلے کے تحت امکانی طور پر او لیول کا پہلا پرچہ عید الفطر کے اگلے روز ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق اے لیول اور اے ایس کے امتحانی شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، یہ امتحانات شیڈول کے مطابق 26 اپریل ہی سے شروع ہوں گے۔واضح رہے کہ ری شیڈول کیے گئے او لیول کے امتحانات بھی 26 اپریل سے ہونے تھے جس میں 20 روز کی تاخیر کی گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ پنجاب اور کے پی کے میں تعلیمی اداروں کی بندش اور کوویڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب ایس او پیز کے ساتھ اے لیول اور او لیول کے امتحانات بیک وقت لینا ناممکن ہوگیا تھا جبکہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے بھی اس سلسلے میں کیمبرج انٹرنیشنل سے معاملے پر غور کی سفارش کی گئی تھی۔کیمبرج انٹرنیشنل کے نمائندے کے مطابق کورونا ایس او پیز پر بہتر انداز میں عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پاکستان کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا گیا

ہے۔ کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کی بندش اور کوویڈ کیسز کے پیش نظر پاکستان بھر میں اپنے ’’او لیول‘‘ اور’’ آئی جی سی ایس ایز‘‘ کے آئندہ ماہ اپریل ہونے والے سالانہ امتحانات ملتوی کرتے ہوئے اسے ری شیڈول کردیا، اب یہ امتحانات 15 مئی کے بعد سے شروع ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close