جاتی امرا میں صفِ ماتم بچھ گئی، حکومت نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(پی این آئی) معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ سنبھالنے سے ثابت ہوا کہ ن لیگ ایک بار پھر پیپلز پارٹی کے ہاتھوں ماری گئی ہے اور جاتی امراء میں صف ماتم بچھ گئی ہے،جعلی راجکماری پھولن دیوی بن کر نیب میں داخل ہونے کا

خواب دیکھ رہی تھی اور فلمی سین پیدا کرنا چاہتی تھی۔ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بدقسمتی سے اس ملک میں ایک ایسا خاندان اقتدار میں رہا جس نے ایوانوں میں بیٹھ کر اداروں کو کمزور کیا اور اپوزیشن میں بیٹھ کر اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کیا،جب وہ جیل کے اندر ہوتی ہے تو ٹریجڈی فلم ہوتی ہے، جب باہر ہوتی ہے تو ایڈونچرفلم بنتی ہے،میں جعلی راجکماری کو کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کو سزا دی گئی ہے اور نااہل کیا گیا ہے،ناصر لوتا نے نیب میں آکر بیان دیا ہے کہ اس نے آپ کے ساتھ کوئی کاروبار نہیں کیابلکہ آپ ہی کے پیسے آپ کے اکاؤنٹ میں جمع کرواتا رہا،اگرآپ کا دامن داغدار نہیں تو آپ جواب دیں کیونکہ آپ تین دفعہ کے وزیراعظم کی لاڈلی بیٹی ہیں،آپ نے ظل سبحانی کے اقتدار میں مزے لوٹے ہیں،اب آپ کی ناگواری سمجھ سے باہر ہے۔ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ جعلی راجکماری نوجوانوں کو اداروں کے خلاف اکسا رہی ہیں اور عوام کو کرونا کی بھٹی میں جلانا چاہتی ہیں جبکہ ان کے اپنے بھائی لندن میں سکون سے بیٹھے ہیں، نیب ایک آزاد ادارہ ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس کے فیصلوں کی عزت کریں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا جو حال زرداری نے کر دیا ہے ان کی حالت قابل رحم ہے، مجھے ان سے ہمدردی ہے ،جن کے ساتھ مولانا صاحب کھڑے تھے انہوں نے برادر یوسف کی طرح مولانا کوکنویں میں دھکیل دیا ہے،یہ حکومت آئینی اور جمہوری طریقے سے آئی ہے اور اپنی مدت پوری کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close