اسلام آباد(پی این آئی )سنیئر اینکر پرسن روف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے چار سینیٹرز اور اتحادی جماعتوں نے سینیٹ کی کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کے لالچ میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دئیے ہیں۔اپنے یوٹیوب چینل پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے
انکا کہنا تھا کہ دلاور خان سمیت دیگر چار سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی کو ووٹ دیا تھا اب انہوں نے یوسف رضا گیلانی کوووٹ دیا ہے۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے پارلیمانی پارٹی کے لیڈر کا اعلان کرنا ہوتا ہے۔ان چاروں سینیٹرز کو ہاؤس کی کمیٹی بھی دی جائے گی ان کے فیصلے کرنے کا اختیار اپوزیشن لیڈر کے پاس ہوتا ہے وہ کسی بھی سینیٹر کو کمیٹی کا چیئرمین بناسکتے ہیں۔اتحادی جماعتوں کو بھی مختلف کمیٹیوں کا چیئرمین بنایا جائے گا۔ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کا لالچ دیکر ووٹ لیے گئے ہیں۔انہی کمیٹیوں میں بیوروکریسی اور سب افسران آکر بیٹھتے ہیں اور یہی سے کنڑیکٹ ملتے ہیں،زیادہ تر ممبران پٹرولیم کی کمیٹی کی چیئرمین شپ لینا چاہتے ہیں جبکہ سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کا چیئرمین بننے کے لیے کافی کوششیں کی جاتی ہیں۔ پی ڈی ایم ختم؟ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی راہیں جدا ہو گئیں اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (نواز) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی راہیں جدا ہوگئی ہیں، میں نہ بھی کوئی بات کروں مگر لوگ کررہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ میں سید یوسف رضا گیلانی کے اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پرشیخ رشید احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے بہتر سیاست کی ہے،آصف علی زرداری تاش کے پتے سینے سے لگا کر رکھتا ہے، فضل الرحمان کے پانچ ووٹوں کی جانب کسی نے بھی توجہ نہیں دی ، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کی 6ماہ کی جدوجہد ٹائیں ٹائیں فش فش ہوگئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن ریفارمز کے لئے 10رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں