تحریک انصاف نے میدان مار لیا، پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن)کے گڑھ میں بڑی سیاسی وکٹیں اڑا لیں

گوجرانوالہ (پی این آئی) تحریک انصاف نے پنجاب میں ن لیگ کے سب سے مضبوط گڑھ سے بڑی سیاسی وکٹ اڑا لی، گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار کلیم اللہ نے ساتھیوں سمیت حکمراں جماعت میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرسنٹرل پنجاب کے

صدر اعجاز احمدچوہدری سے پارٹی سیکرٹریٹ میں ضلعی صدر گوجرانوالہ رانا ساجد علی خا ں کی قیادت میں یوسی چیئرمین و آزاد امیدوارپی پی 58 کلیم اللہ خاں ، سابقہ یوسی ناظم سردار محمد افضل ، فخر زمان خاں، افنان رضاآفریدی نے ملاقات کی اور اس موقع پر کلیم اللہ خاں نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، کلیم اللہ خاں نے وزیراعظم عمران خان اور اعجازاحمدچوہدری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، اعجازاحمدچوہدری نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید اور مبارکباد دی، کلیم اللہ خاں کی شمولیت سے پی ٹی آئی کی تنظیمی قوت میںمزید اضافہ ہوگا، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاست جماعت بن کر ابھری ہے ، اعجازاحمدچوہدری کا مزید کہنا تھاکہ یوسف رضا گیلانی کی سینیٹر شپ گہنائے ہوئے چاند اور مرجھائے ہوئے پھول کی ماندہی, چیئرمین سینٹ کا اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا فیصلہ قابل تعریف ہے، پی ڈی ایم کا اب ذکر ختم ہو جانا چاہئے ، ن لیگ پنجاب کے چند اضلاع تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ، پی ڈی ایم ذاتی مفاد پرستوں کا ٹولہ ثابت ہوا ، انہیں ملک وقوم کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، تحریک انصاف فسادی اور بربادی ٹولے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے ،پی ڈی ایم کے مفاد پرستوں کی اصلیت آج پھر قوم کے سامنے عیاں ہو گئی ہے ۔تحریک انصاف نے پنجاب میں ن لیگ کے سب سے مضبوط گڑھ سے بڑی سیاسی وکٹ اڑا لی، گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار کلیم اللہ نے ساتھیوں سمیت حکمراں جماعت میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close