اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (نواز) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی راہیں جدا ہوگئی ہیں، میں نہ بھی کوئی بات کروں مگر لوگ کررہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ میں سید یوسف رضا گیلانی کے اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پرشیخ رشید احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے
ن لیگ سے بہتر سیاست کی ہے،آصف علی زرداری تاش کے پتے سینے سے لگا کر رکھتا ہے، فضل الرحمان کے پانچ ووٹوں کی جانب کسی نے بھی توجہ نہیں دی ، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کی 6ماہ کی جدوجہد ٹائیں ٹائیں فش فش ہوگئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن ریفارمز کے لئے 10رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ سینیٹ میں پیپلز پارٹی کا اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ کے الیکشن نتائج مزید چیلنج کرنے کا معاملہ کھٹائی میں پڑنے کے امکانات اسلام آباد( آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی نے کامیاب سیاست کرتے ہوئے ایک اور کامیاب حاصل کر لی جبکہ مسلم لیگ(ن) ہاتھ ملتی رہ گئی ، سینیٹ میں پیپلز پارٹی کا اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے نتائج مزید چیلنج کرنے کا معاملہ کھٹائی میں پڑنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی30سینیٹرز کی حمایت سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہو گئے ہیں، اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ، پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے نتائج کا معاملہ عدالت میں لے کر گئی تھی ، تاہم ان کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی، اب پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنا دیاہے ، جس کے بعد چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے نتائج مزید چیلنج کرنے کا معاملہ کھٹائی میں پڑنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں، ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی حمایت کیئے جانے کا بھی امکان ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں