اسلام آباد(آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ 30 مارچ سے50 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگا۔ اپنے ٹویٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین رجسٹریشن
کا عمل 30 مارچ سے شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ معمر شہری کورونا ویکسین مہم میں ضرور حصہ لیں، 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن پہلے ہی اوپن ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں 60 یا 70 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔#/s#
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں