منی لانڈرنگ ریفرنس،شہباز شریف نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور(آئی این پی ) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا اور کہا کئی ماہ سے جیل میں قیدہوں ، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی ، وکیل امجدپرویز

نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کاریفرنس دائرہوچکا، ٹرائل جاری ہے، کئی ماہ سے جیل میں قیدہوں، تمام ریکارڈنیب کے پاس ہے،نیب نے کوئی ریکوری نہیں کرنی۔ شہباز شریف نیاپنی درخواست میں نیب کوفریق بنایا ہے اور استدعا کی ٹرائل باقاعدگی سے جوائن کرتارہوں گا، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close