اسلام آباد (پی این آئی) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے 30 ارکان کی حمایت کے دستخطوںکے ساتھ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے درخواست جمع کرادی ہے۔پیپلز پارٹی کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ2 آزاد ممبران سینیٹ سینیٹر ہدایت اللہ اور سینیٹر ہلال الرحمان نے
یوسف رضا گیلانی کی حمایت میں دستخط کر دیے جس کے بعد پیپلز پارٹی کو مجموعی طور پر 26 ارکان سینیٹ کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پیپلزپارٹی کو 2 آزاد ممبران کی حمایت مل گئی ہے جبکہ مزید 2 سینیٹرز بھی کچھ دیر میں یوسف رضا گیلانی کے لیے تحریری حمایت پر دستخط کردیں گے۔یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کا سینیٹ میں فاروڈ بلاک بن گیا ہے جس میں سینیٹر دلاور خان، سینیٹر احمد، سینٹرکہدا بابر اور سینیٹر ثمینہ ممتاز شامل ہیں۔ حکومتی گروپ سے تعلق رکھنے والا یہ فاروڈ بلاک اپوزیشن لیڈر کے لیے یوسف رضا گیلانی کی حمایت کر سکتا ہے۔۔۔۔اب جمعہ اور ہفتہ کاروباربند ،
اتوار کو کھولنے کی اجازت مل گئیٓاسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی دارالحکومت میں موذی وبا کے باعث کاروباری مراکز جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گے ،ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت شہر میں کافی ابہام ہے کہ اسلام آباد میں جمعہ بند ہے، ہفتہ بند ہے یا اتوار بند ہے۔ ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد جمعہ اور ہفتہ بند رہیں گے۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کواسلام آباد میں جزوی لاک ڈاون رہے گا،تمام تاجر برادری
کے نمائندگان اکٹھے ہو کرمتفقہ فیصلہ کر لیں اور ہم سے مشورہ کر لیں جو ان کے حق میں بھی بہتر ہو اور اس موضی وبا سے بھی بچا وہو سکے۔ ہم اس فیصلے کا این سی او سی سے فورمل آرڈر لے کر نوٹیفیکیشن جاری کر دینگے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں