اب جمعہ اور ہفتہ کاروباربند ، اتوار کو کھولنے کی اجازت مل گئی

ٓاسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی دارالحکومت میں موذی وبا کے باعث کاروباری مراکز جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گے ،ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت شہر میں کافی ابہام ہے کہ اسلام آباد میں جمعہ بند ہے، ہفتہ بند ہے یا اتوار بند ہے۔ ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری

نوٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد جمعہ اور ہفتہ بند رہیں گے۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کواسلام آباد میں جزوی لاک ڈاون رہے گا،تمام تاجر برادری کے نمائندگان اکٹھے ہو کرمتفقہ فیصلہ کر لیں اور ہم سے مشورہ کر لیں جو ان کے حق میں بھی بہتر ہو اور اس موضی وبا سے بھی بچا وہو سکے۔ ہم اس فیصلے کا این سی او سی سے فورمل آرڈر لے کر نوٹیفیکیشن جاری کر دینگے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close