جمعہ اور ہفتہ کے دن تمام مارکیٹیں بند ہوں گی، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے وضاحت کی ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد جمعہ اور ہفتہ بند رہیں گے۔ ڈی سی اسلام آباد کے بیان کے مطابق اس وقت شہر میں کافی الجھاؤ ہے کہ اسلام آباد میں جمعہ بند ہے، ہفتہ بند ہے یا اتوار بند ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد

جمعہ اور ہفتہ بند رہیں گے۔ انہوںنے کہا کہ جمعہ اورہفتہ کو اسلام آباد میں جزوی لاک ڈاؤن رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ تمام تاجر برادری کے نمائندگان اکٹھے ہو کرمتفقہ فیصلہ کر لیں اور ہم سے مشورہ کر لیں جو ان کے حق میں بھی بہتر ہو اور اس موذی وبا سے بھی بچاؤ ہو سکے۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق ہم اس فیصلے کا این سی او سی سے فورمل آرڈر لے کر نوٹیفیکیشن جاری کر دینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close