حکومت ایکشن میں آگئی، کن لوگوں کے شناختی کارڈ بلاک کر دیئے گئے؟ تمام پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

کراچی(پی این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چینی سٹے بازی میں ملوث 37 افراد کے آئی ڈی کارڈ بلاک کرا دیئے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملک عابد، اسدپرویزبٹ، شیخ ساجدمحمود، طحہ بٹ، خرم شہزادبھٹی،خرم شہزا، محمد ندیم، شیخ محمدطفیل کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ۔شیخ محمدعمران،طفیل،

سہیل صفدربٹ،مجتبی لون،جنیدمولوی ظہیر،وقاص اشرف، اویس علی،شیخ قمرسلیم، عامرآصف، راشد، مرزامحمدندیم اشرف، مستنصرظہور،مرزا اسلم، مرزاافضل، اسدحسین، عامر وحید، فضل احمد، ماجد ملک، ملک زاہد،سفیان ملک، فرقان بابا،اسلم بجلی،شیخ منظورشہزاد، محمودبھلی، مشتاق پراچہ،آصف پراچہ، عمرصلاح الدین بٹ،فیصل ضیابٹ کیکارڈ بھی بلاک کیے گئے۔حکام نے کہاکہ ملزمان کانام بلیک لسٹ میں بھی شامل کیاجارہاہے، ملزمان پرچینی کی سٹہ بازی سے110 ارب روپے کمانے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ چینی سکینڈل کے معاملے پر شوگر ڈیلرز کے گھروں پر رات گئے ایف آئی اے نے چھاپے مارے اور گھروں سے ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا ۔ نادرا کا قبلہ درست، شیخ رشید کا عوامی اعلان، شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے 15دن میں مفت جاری ہوگا اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے 15دن میں مفت جاری ہوگا۔ جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ نادراکادورہ کیاہے، نادراحساس ادارہ ہے ، زبردست کام ہورہاہے ، نادرامیں بہت لوگ محنت کرتے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ نادرامیں پورے ملک کا ڈیٹا ہے، نادراکے دورے پراہم فیصلے کیے ہیں، اس ہفتے سے نادرا کا ہیڈ کوارٹر کھلا رہے گا ، 50نادراکے نئے سینٹر کھولیں گے ، جو 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں نادرا آفس کھولیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شناختی کارڈ 40 دن کے بجائے15دن میں مفت جاری

ہوگا جبکہ پہلا مفت شناختی کارڈ 15 دن میں ملے گا۔انہوںنے کہاکہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی تمام ایمبیسیزمیں شناختی کارڈاورپاسپورٹ آفس کھولیں گے، جس کو نادرااس کو سپروائزکرے گا فارن آفس ہمیں سپورٹ کرے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کوعمران خان کی جانب سے پیغام دیناچاہتاہوں، انشااللہ2ماہ دیں خواہش ہے پاسپورٹ،نیشنلٹی سب ایک چھت تلے ہو، فارن آفس سے ملکرہرایمبیسی میں 2مشینیں بھیجیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں تمام مسائل ٹھیک ہوجائیں گے۔انھوں نے کہا کہ آئی بی آفس ابھی 10کھلتے ہیں ، آہستہ آہستہ انہیں50 پر لے جائیں گے، موبائل وینز کوبھی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔شیخ رشید کے مطابق تنخواہیں میرامسئلہ نہیں میں کام چاہتاہوں، 16ہزار بندے کام کررہے ہیں جن میں سے 3 ہزار کنٹریکٹ پرہیں، غریب کا شناختی کارڈتھانے میں چیک ہوتا ہے کسی اور کا نہیں۔افغان مہاجرین کے حوالے سے وفاقی وزیر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close