70 لاکھ سے زائد افراد کو نقد امداد اور قیمتوں کو کم رکھنے کیلئے سبسڈی دینے کا منصوبہ

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ حکومت کی بہتراقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے جی ڈی پی میں تین فیصد بڑھوتری کااندازہ ہے جو کورونا وائرس کی وبا کے تناظرمیں اچھی کارگردگی سمجھی جارہی ہے، پوری دنیا کی قیادت نے پاکستان کی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کوسراہاہے،

آئی ایم ایف کی نئی قسط سے پاکستان پر دنیا کے اعتماد، دنیا کی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کی طرف مائل ہونے، پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ اورملازمتوں کے نئے مواقع پیداہوں گے۔ جمعرات کویہاں اپنے خصوصی ویڈیوپیغام میں انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے انتظامی بورڈ نے تمام جائزے مکمل کرلئے ہیں،آئی ایم ایف کے بورڈ میں پوری دنیا کی لیڈرشپ نے پاکستان اوراس کی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کوسراہاہے اورپاکستان کی مکمل حمایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف بورڈ کے فیصلوں سے نہ صرف پاکستان کو50 کروڑ ڈالرکی نئی قسط ملیگی بلکہ اس سے اہم بات پاکستان میں اصلاحات کے عمل اوراقتصادی بحالی سے پاکستان پر دنیا کے اعتمادمیں اضافہ ہے،اس سے دنیا کی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کی طرف مائل ہوں گی،پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اورملازمت کے نئے مواقع فراہم ہوں گے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ اصلاحات کے عمل میں سٹیٹ بینک سمیت کئی اہم اداروں کوپیشہ وارانہ اوراکیسویں صدی کے تقاضوں کے مطابق جدید تربنایا جارہاہے تاکہ یہ ادارے اپنے مینڈیٹ اورکام کوپیشہ وارانہ اورسیاسی مداخلت کے بغیرسرانجام دے سکے۔انہوں نے کہاکہ اصلاحات کے عمل میں آئین سازی کاکام ہمارے پارلیمان کاہے، پارلیمان میں مختلف تجاویز پیش ہوں گی،بہت اچھے اندازمیں اس پربحث ہوگی اوراس کے بعد رائے شماری

ہوگی،قومی اسمبلی اورسینیٹ جس طرح بہترسمجھی گی اسی طرح قانون سازی ہوگی۔ حفیظ شیخ نے کہاکہ پاکستان کی معیشت میں بہت اچھی بحالی ہورہی ہے، جی ڈی پی میں تین فیصد بڑھوتری کااندازہ ہے جو کورونا وائرس کی وبا کے تناظرمیں اچھی کارگردگی سمجھی جارہی ہے، بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 8 سے لیکردس فیصد تک اضافہ ہورہاہے، سیمینٹ، کھادیں، آٹوموبائل، موٹرسائیکل، پیٹرول،ڈیزل، بجلی، اورٹیکسٹائل سمیت اہم شعبوں میں زبردست اضافہ ہورہاہے جس کامطلب یہ ہے کہ ملازمتوں کے نئے مواقع بھی سامنے آرہے ہیں اورمعیشت میں آمدنی بھی بڑھ رہی ہے، اس صورتحال کے تناظرمیں ہم سمجھتے ہیں کہ حکومتی پالیسوں کی وجہ سے آنیوالے دنوں میں مزید اچھے اثرات سامنے آئیں گے،بالخصوص تعمیراتی پیکج،احساس پروگرام کے تحت 70 لاکھ سے زائد افراد کونقد امداد اورقیمتوں کوکم رکھنے کیلئے سبسڈی دینے سے معاشرے اورملک پراچھے اثرات مرتب ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close