قرنطینہ میں وزیراعظم عمران خان کی صحت کے بارے میں تفصیل جاری کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کورونا ایس او پیز کے تحت ملاقات کی گئی، مریم نواز خود کو قانون سے بالاتر سمجھتی ہیں، ملک سے اخلاقیات اور قانون کی بالادستی کو بھی بالکل تباہ و برباد کر دیا گیا، کسی ملزم کا لشکر کے ساتھ

عدالت میں پیش ہونا درست نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ملک میں ایسے کلچر کو فروغ نہیں دینا چاہیے کہ اگر کوئی بھی عدالت یا تفتیشی ادارہ کسی ملزم کو بلائے تو وہ جتھے لیکر وہاں پہنچ جائے اور امان و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی صحت کافی بہتر ہے، آئندہ چند دنوں میں وزیراعظم عوام کے ساتھ ہوں گے، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں مکمل ایس او پیز پر عملدرآمد کیا گیا، وزیراعظم عمران خان سے ساتھ ہماری ملاقات کا موازنہ اس لشکر کشی کے ساتھ نہیں کیا جا سکتا جو مریم نواز نیب پیشی کے وقت کرنا چاہتی ہیں۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ صوبے میں امن و امان قائم رکھنا صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہوتی ہے، پنجاب حکومت نے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر رینجرز کی درخواست کی تھی، مریم نواز کی پیشی ملتوی کئے جانے کے حوالے سے نیب بہتر بتا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اڑھائی سال مکمل ہو گئے ہیں اور اب آئندہ اڑھائی سال کے دوران ہم نے تعمیر و ترقی اور گورننس پر توجہ مرکوز کرنی ہے، ہم عوام کی بہتری کیلئے مختلف اقدامات کر رہے ہیں، پی ٹی آئی سینٹ میں سب سے بڑی جماعت

بن کر ابھری ہے، اب ہم ریفارمز، تعمیر و ترقی پر بھی کام کریں گے۔۔۔۔ اس سال گرمیوں کی کتنی چھٹیاں ہوں گی اور امتحانات کب ہوں گے؟ محکمہ تعلیم نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے رواں سال صوبے میں امتحانات اور تعطیلات سے متعلق فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 30 جنوری2021 کو ہونے والی اسٹیرنگ کمیٹی میں کیے گئے فیصلے کے تحت اسکولز اور کالجزکے اکیڈمک سال 2021-2022 میں ہونے والے امتحانات اور 2021 کی چھٹیوں کا شیڈول تیار کردیا۔شیڈول کے مطابق نرسری تا آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون 2021 کو لئے جائیں گے جبکہ نتائج کا اعلان 26 جون کو کیا جائے گا۔ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے جو 15 جولائی تک جاری رہیں گے۔ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 28 جولائی کو شروع ہوکر 16 اگست تک جاری رہیں گے۔حکم نامے کے مطابق امتحانات دو شفٹوں میں صبح اور شام لئے جائیں گے جبکہ ہفتے کے روز بھی امتحان لیے جائیں گے۔ دسویں جماعت کے امتحانات نتائج کا اعلان 15 ستمبر 2021 کو جاری کیا جائے گا اور نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان دسویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے 60 روز بعد کیا جائے گا۔بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

15 اکتوبر 2021 کو جاری کیا جائے گا اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان بارہویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے 60 روز بعد کیا جائے گا، گرمیوں کی چھٹیاں ایک ماہ یکم جولائی 2021 سے 31 جولائی 2021 تک ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close