اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دیدیا، حکمران جماعت کیلئے پریشان کن خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) کراچی میں این اے249 میں ایم کیوایم نے حکمران جماعت کے مقابلے میں امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کردیا، الیکشن میں کسی کے ساتھ اتحاد یا حمایت کرنے کی ہماری تاریخ نہیں، ضمنی انتخاب کا جو بھی نتیجہ نکلے ہمارا امیدوار الیکشن لڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق این اے249 کے ضنی انتخاب میں

حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار کے مقابلے میں اتحادی جماعت ایم کیوایم نے بھی اپنا امیدوار اتارنے کا اعلان کردیا ہے۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی الیکشن میں کسی کی سپورٹ یا اتحاد میں امیدوار کھڑا نہیں کیا، ضمنی انتخاب میں بےشک اتحادی جماعت تحریک انصاف کا امیدوار ہی الیکشن لڑے لیکن ایم کیوایم اپنا امیدوار بھی لازم کھڑا کرے گی۔تحریک انصاف کو حمایت کا جواب دے دیا جائے گا، کیونکہ ضمنی انتخاب کا جو بھی نتیجہ نکلےگا، ہمارا امیدوار الیکشن لڑے گا، الیکشن میں اتحاد نہیں کریں گے اتحاد یا حمایت کا الیکشن کے بعد فیصلہ کریں گے۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے ضمنی انتخاب لڑانے کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا اور حافظ مرسلین کو اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔ دوسری جانب این اے 249 کے ضمنی انتخاب کیلئے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے۔ مجموعی طور پر55 میں سے 35 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جان پڑتال مکمل ہوچکی ہے۔ 35 میں سے 2 امیدواروں کے کاغذات مسترد کردیے گئے ہیں۔مسلم لیگ ن نے این اے 249 میں مفتاح اسماعیل اور تحریک انصاف نے امجد آفریدی کو ٹکٹ دے رکھا ہے۔ واضح رہے کراچی کی نشست این اے 249 سے فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی، فیصل واوڈا نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اس نشست سے استعفا دیا تھا، تاہم فیصل واوڈا سینیٹ الیکشن میں سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔ اس لیے اب این اے 249 سے ضمنی الیکشن کی تیاری ہوشروع ہوچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں